Business Recorder - Pakistan

کراچی پورٹ پرپاکستان کے پہلی معیاری بنکرنگ آپریشنز کا آغاز
وفاقی وزیر  بحری امور جنید انور چودھری نے منگل کو اعلان کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی پورٹ پر معیاری بنکرنگ آپریشنز کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ (کراچی پورٹ) عالمی بحری تحفظ اور آپریشنل معیارات کے مطابق ہوگئی ہے، یہ ایک ایسا قدم ہے جسے علاقائی شپنگ مارکیٹ میں ملک کی ساکھ  کو بہتر بنانے کے لیے طویل عرصے سے ضروری سمجھا جارہا تھا۔

بنکرنگ کا مطلب جہازوں کو ایندھن فراہم کرنا ہے تاکہ وہ چل سکیں اور اندرونی نظامات کے لیے استعمال ہو سکے جس میں سمندری ایندھن جیسے تیل اور گیس کی ذخیرہ اندوزی، منتقلی اور انتظام شامل ہے، مناسب بنکرنگ محفوظ، مؤثر اور ماحولیاتی ضوابط کے مطابق ری فیولنگ کو یقینی بناتی ہے جس سے سمندری نقل و حمل اور عالمی شپنگ آپریشنز کے سلسلے میں روانی برقرار رہتی ہے۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ عالمی معیار کی یہ بنکرنگ سروس وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے جس سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ منظم بنکرنگ کے نفاذ سے کراچی پورٹ کی خدمات میں طویل عرصے سے موجود خلا دور ہو جائے گا جس سے یہ پورٹ خطے اور وسیع علاقے میں موجود دیگر مستحکم بنکرنگ مراکز کے ساتھ مؤثر مقابلہ کر سکے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محفوظ، قابل اعتماد اور مؤثر انداز میں منظم بنکرنگ سہولیات کی دستیابی سے بین الاقوامی شپنگ لائنز خصوصاً وہ آپریٹرز جو بندرگاہی کارروائیوں میں آسانی اور پیش گوئی کے مطابق خدمات چاہتے ہیں کو کراچی کی جانب متوجہ کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایندھن کے معیار، حفاظتی اقدامات، دستاویزات اور شفافیت سے متعلق بین الاقوامی معیارات کی پابندی جہاز مالکان اور بین الاقوامی تجارتی کمپنیوں کے درمیان اعتماد قائم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ آپریشنز کا پہلا مرحلہ دنیا کے معروف توانائی تجارتی اداروں میں سے ایک کے تعاون سے شروع کیا جائے گا، جو کراچی پورٹ پر بین الاقوامی طور پر تصدیق شدہ طریقہ کار کے مطابق بنکرنگ کرے گا۔

اس منصوبے کے پھیلاؤ کی توقع ہے کیونکہ ملکی ریفائنریز عالمی معیار کے مطابق زیادہ مقدار میں صاف شدہ ایندھن فراہم کریں گی، جسے انہوں نے قومی خزانے کے لیے براہِ راست فائدہ قرار دیا۔

جنید انور چودھری  نے نوٹ کیا کہ کراچی پورٹ اتھارٹی نے موجودہ بنکرنگ طریقہ کار کا جائزہ لیا، عالمی طریقہ کار کا مطالعہ کیا، نئے دستاویزات تیار کیے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے اس سروس کو آن لائن لانے کی تیاری کی۔