Business Recorder - Sports

امریکہ کا ورلڈ کپ شائقین کیلئے ویزا اپائنٹمنٹس آسان بنانے کا اعلان
امریکہ اگلے سال 11 امریکی شہروں میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میچز کے لیے ٹکٹ رکھنے والے غیر ملکی شائقین کے ویزے جلد جاری کرے گا۔ یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کیا۔

واشنگٹن میں ویزا انٹرویو اپائنٹمنٹس کے لیے ایک نظام قائم کیا جائے گا جو غیر ملکی شائقین کو ترجیح دے گا جو ورلڈ کپ میچز میں شریک ہوں گے۔ میچز 11 جون سے 19 جولائی کے درمیان ہوں گے، جبکہ میکسیکو اور کینیڈا میں بھی میچز کا انعقاد ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ایجنسیوں نے یہ یقینی بنایا ہے کہ دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد آسانی سے امریکہ آ سکیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے زیادہ تر ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے اجراء میں تیزی لائی ہے اور اب ویزا حاصل کرنے کا اوسط وقت 60 دن یا اس سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 30 ارب ڈالر کی آمدنی  اور 2 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

اسٹیٹ سیکریٹری مارکو روبیو نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ویزا پراسیسنگ کے لیے 400 نئے قونصلر افسران تعینات کیے ہیں، جس سے کچھ ممالک میں عملے کی موجودگی دگنی ہو گئی ہے۔

روبیو نے مزید کہا کہ امریکہ ترجیحی اپائنٹمنٹس فراہم کر رہا ہے ، تاکہ شائقین اپنا ویزا انٹرویو مکمل کر کے اہل ہونے کا ثبوت دے سکیں۔

وائٹ ہاؤس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو نے کہا کہ 5 سے 10 ملین لوگ امریکہ میں میچز دیکھنے آئیں گے۔

فیفا کے مطابق اب تک 212 ممالک کے شائقین نے ایک ملین سے زائد ٹکٹیں خرید لی ہیں۔

فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز کو ترجیحی ویزا اپائنٹمنٹ سسٹم کے بارے میں مزید معلومات 2026 کے اوائل میں فراہم کی جائیں گی۔