Business Recorder - Business & Finance

وِٹول اور سِنرجیکو نے پاکستان میں میرین فیول کی سب سے بڑی یکمشت ترسیل کر دی
عالمی ٹریڈنگ فرم وِٹول نے  جاری  بیان میں کہا ہے کہ وِٹول اور پاکستان کی سب سے بڑی تیل صاف کرنے والی کمپنی سِنرجیکو نے ملکی تاریخ میں بحری جہازوں کو ایندھن فراہم کرنے کے لیے انتہائی کم سلفر فویل آئل (وی ایل ایس ایف او) کی سب سے بڑی یکمشت ترسیل کر دی ہے۔

اس اقدام سے پاکستان میں ایندھن بھروانے والے بڑے جہاز اب مشرق سے مغرب تک طویل روٹس پر بغیر درمیان میں کہیں رُکے سفر کر سکیں گے، جبکہ پاکستان کو ماحولیاتی معیار کے مطابق میرین فیول کی مضبوط مقامی سپلائی بھی میسر آئے گی۔

یہ کھیپ سِنرجیکو کے پہلے بڑے پیمانے پر تیار کردہ اُس فیول سے تھی جو بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے کم سلفر معیار پر پورا اترتی ہے۔ کمپنی نے یہ فیول اُس وقت تیار کرنا شروع کیا جب اس نے اگست اور ستمبر میں امریکی خام تیل کے اپنے پہلے کارگو درآمد کیے۔

وِٹول نے یہ وی ایل ایس ایف او شپنگ کمپنی ایم ایس سی  کی ملکیت و زیرِانتظام ایک جہاز کو پورٹ قاسم پر پہنچایا، جس کے لیے سنگاپور کے پرچم بردار بنکر بارج  میرین آئی ایس ٹی اے  استعمال کی گئی، جو ایک ہی بار میں 6,800 میٹرک ٹن میرین فیول فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ پہلا بارج تھا جس نے ٹرکوں کے ذریعے سپلائی لینے کے بجائے براہِ راست کراچی پورٹ ٹرسٹ کے آئل پیئر سے فیول لوڈ کیا۔وِٹول کے مطابق سِنرجیکو آئندہ بھی وِٹول کو یہ صاف تر میرین فیول فراہم کرتا رہے گا۔

سِنرجیکو پاکستان لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اومر عباسی نے کہا یہ تازہ ترین اقدام پاکستان کی صلاحیت کو عالمی شپنگ انڈسٹری کو پائیدار فیول حل فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔

وِٹول کے بنکر ٹریڈنگ اور مارکیٹنگ مینیجر عمار حسینی کے مطابق پاکستان میں وِٹول کے نئے بنکر مقامات میں کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی اینکریج شامل ہوں گے۔