Business Recorder - Business & Finance

جے ایس بینک کی جدید کارڈ پورٹ فولیو کو بہتر بنانے کیلئے ویزا کے ساتھ شراکت داری
پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں سے ایک جے ایس بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں عالمی لیڈ ر  ویزا  کے ساتھ اپنے جدید کارڈز پورٹ فولیو کومزید توسیع اور بہتربنانے کیلئے معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔

دستخطی تقریب جے ایس بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں شمالی افریقہ، لیوانٹ اور پاکستان کیلئے ویزا کی گروپ کنٹری منیجر لیلہ سرحان، ویزا میں پاکستان اور افغانستان کے کنٹری منیجر عمر خان، جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی اور جے ایس بینک کے سی او او عاطف ملک کے ساتھ ساتھ دونوں اداروں کے سینئر ایگزیکٹوز نے شرکت کی۔

دونوں اداروں کے درمیان اشتراک کے ذریعے جے ایس بینک ویزا پر مشتمل وسیع رینج کی مصنوعات اور حل فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ صارفین عظیم سہولت، سیکورٹی اور عالمی سطح پر قبولیت سے استفادہ کرسکیں۔ یہ شراکت داری بینکنگ شعبہ میں جدت کے فروغ اور کیش لیس معیشت کی طرف پاکستان کی منتقلی میں معاونت کیلئے جے ایس بینک کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

اس موقع پر جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ ویزا کے ساتھ ہماری طویل مدت شراکت داری جدت اور صارف پر مبنی خدمات کی مشترکہ اقدار پراستوار ہے۔ نیا اشتراک صارفین کو بلاتعطل اور محفوظ مالی حل فراہم کرنے کے ہمارے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے۔ ویزا کے ساتھ مل کر ہم ادائیگی کے تجربات کی ازسرنو تعریف اور صارفین کو جدید ترین حل تک رسائی دینا چاہتے ہیں۔

ویزا میں پاکستان اور افغانستان کے لئے کنٹری منیجر عمر خان نے کہا کہ جے ایس بینک پاکستان میں صارفین کیلئے  بامعنی جدت پر مبنی مصنوعات اور حل متعارف کروانے میں ایک مضبوط شراکت دار ہے۔  ویزا سے منسلک مصنوعات  کے ذریعے  ہم روزمرہ کی ادائیگیوں کو مزید آسان اور محفوظ بنا رہے ہیں اور بہتر رسائی اور قابلِ اعتماد تجربات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہونے کے قابل بنا رہے ہیں۔

ویزا کی عالمی مہارت اور جے ایس بینک کی ڈیجیٹل کی ترقی پر توجہ کے ساتھ یہ شراکت داری جدید مالیاتی حل کے کے ذریعے صارفین کو بااختیار بنائے گی اور پاکستان بھر میں وسیع پیمانے پر مالی شمولیت میں کردار ادا کرے گی ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025