Business Recorder - Business & Finance

اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 112 ملین ڈالر ریکارڈ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 112 ملین ڈالر  ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خسارہ ستمبر 2025 میں 83 ملین ڈالر  اور اکتوبر 2024 میں 296 ملین ڈالر کے سرپلس کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ خسارہ درآمدی بل میں نمایاں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث سامنے آیا ہے ۔

اکتوبر 2025 کے دوران  ملک کی مجموعی برآمدات 3.57 بلین ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی ماہ کے 3.71 بلین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 4 فیصد کم ہیں۔

اکتوبر 2025 میں مجموعی درآمدات  6.32 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی ماہ کے 5.58 بلین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ  13 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔

اکتوبر 2025  کے دوران ترسیلات زر 3.42 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال اسی ماہ کے 3.05 بلین ڈالر کے مقابلے میں سالانہ 12 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران مجموعی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 733 ملین ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 206 ملین ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 256 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان کے بیرونی زرمبادلہ ذخائر (سی آر آر / ایس سی آر آر کے علاوہ) 14.50 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جو سالانہ 29 فیصد کے نمایاں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ کرنٹ اکاؤنٹ پر جاری ساختی دباؤ کے باوجود مضبوط  بیرونی بفرز  کی نشاندہی کرتا ہے۔