Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک مارکیٹ: آخری گھنٹوں میں فروخت کا دباؤ، 100 انڈیکس 250 پوائنٹس گرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو اتار چڑھاؤ والا سیشن دیکھا گیا، جس میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس آخری گھنٹوں میں فروخت کے دباؤ کے باعث تقریباً 250 پوائنٹس گر گیا۔

مارکیٹ مثبت آغاز کے ساتھ کھلی اور  انٹرا ڈے کے دوران انڈیکس 163,602.15 پوائنٹس کے اندرونِ دن کے بلند ترین مقام تک پہنچ گیا۔ تاہم دوپہر کے بعد فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس بتدریج نیچے آتا گیا اور 161,481.68 پوائنٹس تک گر گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 161,687.18 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 248.01 پوائنٹس یا 0.15 فیصد کی کمی کے مترادف ہے۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنے بعد از مارکیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ “مارکیٹ کا جذباتی ماحول دباؤ میں رہا، جہاں کئی بھاری وزن والے حصص،حب کو،ماری، یو بی ایل ،لک اور ایم ایل سی ایف، انڈیکس پر سب سے زیادہ اثر ڈالنے والے رہے۔ مجموعی طور پر، ان حصص نے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر تقریباً 396 پوائنٹس کم کردیئے۔

گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ نے مضبوط تیزی کے ساتھ اختتام کیا تھا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2,342.29 پوائنٹس یا 1.5 فیصد اضافے سے 161,935.19 پر بند ہوا۔

بینچ مارک انڈیکس کی اوپر کی جانب پیشرفت اہم شعبوں کی مضبوط کارکردگی کے باعث جاری رہی، فرٹیلائزر سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے مہنگی آر ایل این جی کے بجائے ماری گیس پر منتقلی کی منظوری دے دی ہے، جس سے سبسڈی کے دباؤ میں کمی اور یوریا کی قیمتوں میں استحکام کی توقع ہے۔

بین الاقوامی سطح پر ایشیائی مارکیٹس نے پیر کو محتاط آغاز کیا، کیونکہ سرمایہ کار کارپوریٹ آمدنی، امریکی اقتصادی ڈیٹا اور شرح سود کے مستقبل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق اسٹاکس میں حالیہ تیز رفتار ریلی کے برقرار رہنے سے متعلق خدشات بھی موجود رہے۔

امریکی پالیسی سازوں کے غیر واضح اشاروں کے باعث دسمبر میں شرح سود میں ممکنہ کٹوتی کی توقعات ایک ہفتے میں 60 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد تک آگئی ہیں، جس نے عالمی ایکویٹی مارکیٹس پر دباؤ بڑھایا۔

ایس اینڈ پی 500 فیوچرز ابتدائی ٹریڈ میں 0.3 فیصد اوپر رہے۔

جاپان کا نِکّی انڈیکس مجموعی طور پر مستحکم رہا، تاہم چین کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کے بعد سیاحتی اور چند ریٹیل اسٹاکس میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔

ایسیٹان مِتسوکوشی اور شیسے دو کے شیئرز میں تقریباً 10 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

آسٹریلیا میں بی ایچ پی کے شیئرز 0.7 فیصد گرگئے جب برطانیہ کی ہائی کورٹ نے برازیل میں ڈیم ٹوٹنے کے واقعے میں کمپنی کو ذمہ دار قرار دیا۔ اس فیصلے نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا اور آسٹریلین انڈیکس چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔

وال اسٹریٹ میں جمعہ کی تیز مندی کے بعد انڈیکسز نے ریکوری کرتے ہوئے مخلوط رجحان کے ساتھ بندش دکھائی، جہاں ایس اینڈ پی 500 معمولی کمی جبکہ نیس ڈیک معمولی اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

دوسری جانب، پاکستانی روپیہ پیر کو بینکوں کے درمیان مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری کے ساتھ بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر  مقامی کرنسی 280.71 روپے پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل شیئر انڈیکس پر حجم پچھلی بندش کے 673.45 ملین سے بڑھ کر 1,214.42 ملین ہو گیا، جبکہ حصص کی کل مالیت 34.65 ارب روپے سے بڑھ کر 41.38 ارب روپے ہو گئی۔

کے الیکٹرک لمیٹٹڈ حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی جس کے 296.27 ملین حصص کی خرید و فروخت ہوئی، اس کے بعد بیکو اسٹیل لمیٹٹڈ کے 107.34 ملین حصص اور ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 73.35 ملین حصص کا کاروبار ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 253 حصص میں اضافہ، 192 میں کمی، اور 36 حصص میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔