Business Recorder - Sports

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ
پاکستان نےسری لنکا کو 3 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا۔ پاکستان کی جانب سے212 رنز کا ہدف 45ویں اوور میں ہی پورا کرلیا گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لئے 212 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی جانب سے سدھیرا 48، کوشل مینڈس 34 اور پون 32 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

پاکستانی بولر محمد وسیم نے 3 جب کہ فیصل اکرم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا، شاہین اور فہیم اشرف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے 8 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، پھر فخر زمان اور بابر اعظم نے اسکور کو 82 تک پہنچادیا۔

یہاں فخر زمان 45 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 37 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔  بابر اعظم 101 کے مجموعی اسکور پر 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے بلے باز سلمان آغا صرف 6 رنز بناکر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کی 115 پر چوتھی وکٹ گری، پھر محمد رضوان اور حسین طلعت نےشاندار اننگز کھیلی اور 100 رنز کی شراکت قائم کی۔

محمد رضوان 62 اور حسین طلعت 42 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔سری لنکا کی جانب سے جیفری نے تین جبکہ مہیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔