Business Recorder - Business & Finance

گورنر اسٹیٹ بینک کا بینکوں کو ڈیجیٹلائزیشن ، اے آئی اور کائمیٹ فنانسنگ پر توجہ دینے پر زور
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹلائزیشن، اے آئی ، کائمیٹ فنانسنگ اور برآمدات میں سہولت کاری پر مبنی حکمتِ عملی مرتب کریں۔

کراچی میں منعقدہ 10ویں پاکستان بینکنگ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بینک اپنے آپریشنز کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹولز کو شامل کریں، اسمارٹ رسک مینجمنٹ اور موزوں مالیاتی مصنوعات کی تیاری کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے فائدہ اٹھائیں، قرضوں کے عمل میں موسمیاتی خطرات کو شامل کریں اور اپنے کاروباری ماڈلز کو پاکستان کے برآمد کنندگان کی معاونت کے مطابق ڈھالیں۔

جمیل احمد نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی اور ممتاز کارکردگی اور بہترین خدمات کے اعتراف میں میزان بینک کو بیسٹ بینک ایوارڈ پیش کیا۔

اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ ایوارڈز ملک میں بینکاری کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے اگلے عشرے کے لیے بینکاری نظام کی ضروری تبدیلی کا خاکہ پیش کیا جو جدت، شمولیت اور ذمہ داری کے اصولوں پر مبنی ہو۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں ہو گی جب تک کہ بینک اپنے کاروباری ماڈلز کو نجی شعبے، خصوصاً ایس ایم ایز (چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں) اور چھوٹے ڈپازٹرز کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی طرف دوبارہ سے مرکوز  نہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ بینک جو حکومت کو قرض دینے سے آسان منافع حاصل کرنے پر انحصار کرتے رہیں گے، وہ بالآخر ان مالیاتی اداروں سے پیچھے رہ جائیں گے جو ڈپازٹس جمع کررہے ہیں اور زیرِ خدمت  طبقوں کی بڑھتی ہوئی قرض کی ضروریات کو پورا کررہے ہیں۔

آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ترغیب دی۔ سب سے پہلے بینکوں کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹلائزیشن کو اپنے صارفین کے روزمرہ کے ڈیجیٹل تجربات اور اپنے کاروباری عمل میں شامل کریں، جس میں موبائل کامرس، زرعی سپلائی چینز، کریڈٹ اسکورنگ اور رسک مینجمنٹ شامل ہیں۔

دوسرے بینکوں کو چاہیے کہ وہ اے آئی اور مشین لرننگ کے آلات استعمال کریں تاکہ اسمارٹ رسک ماڈلز تیار کیے جا سکیں جو اے آئی کی فراہم کردہ متبادل معلومات کو شامل کریں اور ایسے مخصوص مالیاتی مصنوعات تیار کریں جو چھوٹے کاروبار، اسٹارٹ اپس اور ایسے کاروباری افراد کے لیے ہوں جن کے پاس روایتی دستاویزات نہ ہوں۔

تیسرا بینکوں کو چاہیے کہ وہ کریڈٹ فیصلوں میں موسمیاتی خطرات کو شامل کریں، واضح پائیداری کے اہداف مقرر کریں اور ماحولیاتی فنانسنگ کے لیے گرین بانڈز اور سسٹین ایبیلٹی-لنکڈ لونز تیار کریں۔ آخر میں، بینکوں کو اپنی ترجیحات کا دوبارہ جائزہ لینا چاہیے اور اپنے کاروباری ماڈل کو اسٹریٹجک طور پر دوبارہ ترتیب دے کر پاکستان کے برآمد کنندگان کی بہتر معاونت اور مضبوطی کو یقینی بنانا چاہیے۔

دسواں پاکستان بینکنگ ایوارڈز کی تقریب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس  پاکستان نے منعقد کی۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر نے تینوں شراکت داروں اور پاکستان بینکنگ ایوارڈز کی پچھلے 10 سالوں سے مالیاتی شعبے میں عمدگی، جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی۔

خواتین کی شمولیت کے لیے بہترین بینک کا اعزاز دی بینک آف پنجاب کو دیا گیا، بہترین مائیکروفنانس ادارے کا ایوارڈ کشف فاؤنڈیشن کو ملا، چھوٹے و درمیانے کاروبار کے لیے بہترین بینک کا اعزاز بھی دی بینک آف پنجاب کو دیا گیا جبکہ زرعی شمولیت کے لیے بہترین بینک کا اعزاز بھی دی بینک آف پنجاب کو قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ بینک الفلاح نے ڈیجیٹل ایکسلینس کے لیے بہترین بینک کا اعزاز حاصل کیا، بینک الفلاح کو کسٹمر انگیجمنٹ کے لیے بہترین بینک کا ایوارڈ بھی ملا، فیصل بینک کو بہترین درمیانے درجے کے بینک کا ایوارڈ دیا گیا اور ایچ بی ایل کو ای ایس جی کے لیے بہترین بینک قرار دیا گیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025