Business Recorder - Markets

40 سے زائد پاکستانی اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹل فرمز پیک لانچ اَن کانفرنس کیلئے ریاض روانہ
پاکستان کی 40 سے زائد اسٹارٹ اپس اور 80 سے زیادہ وینچر کیپیٹل فرمز اس ہفتے کے اختتام پر پیک لانچ (پی ایل) اَن کانفرنس کے لیے ریاض میں جمع ہونے والی ہیں، جہاں وہ سعودی عرب اور خطے کے درجنوں سرمایہ کاروں سے ملاقات کریں گی، تاکہ سرحد پار ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مضبوط کیا جا سکے۔

ہفتہ کی شام کو نیٹ ورکنگ کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی پروگرام اتوار کے روز ریاض کے الفیصلیہ ٹاور میں منعقد ہوگا۔

انڈس ویلی کیپٹل کے بانی عاطف اعوان نے کہا کہ انڈس ویلی کیپٹل کی معاونت یافتہ فاؤنڈرز کی ایک مضبوط اور صلاحیت ٹیم بھی تقریب میں شریک ہوگی، جو پاکستان کی بعض انتہائی امید افزا کمپنیوں کی نمائندگی کرے گی۔

کو لیبس ایک فلیکس ایبل ورک اسپیس آپریٹر ہے جو اسٹارٹ اپس، انٹرپرائزز اور فری لانسرز کے لیے کمیونٹی تیار کر رہا ہے اور جلد ہی ریاض میں لانچ کی تیاری کر رہا ہے۔

فارمدار ایک ایگری ٹیک کمپنی ہے جو ریموٹ سینسنگ اور اے آئی کے ذریعے کسانوں اور بڑی زرعی کاروباری کمپنیوں کے لیے قابلِ عمل بصیرتیں تیار کرتی ہے۔

مرہم پاکستان کی معروف ہیلتھ کیئر مارکیٹ پلیس ہے جو مریضوں کو آن لائن ڈاکٹر تلاش کرنے، اپائنٹمنٹ بُک کرنے اور مشورہ لینے کی سہولت دیتی ہے۔

پیزمو  ایک جدید ایچ آر اور پے رول ایس اے اے ایس پلیٹ فارم ہے، جو پیپلز آپریشنز کے لیے ایک  اے آئی کو-پائلٹ بھی فراہم کرتا ہے۔

پاکلانچ (پی ایل) میزبان ہیں، ایک عالمی کمیونٹی جو اعلیٰ کارکردگی کے حامل پاکستانی پروفیشنلز اور انٹرپرینیورز کو جوڑتی ہے۔

قسط بازار ایک بڑی ابھی خریدو، بعد میں ادا کرو (بی این پی ایل) پلیٹ فارم ہے جو گھریلو ضروری اشیاء قسطوں پر فراہم کرتا ہے۔

وویج ایک لاجسٹکس اسٹارٹ اپ ہے جو گودام مینجمنٹ اور بین الاقوامی فریٹ کو ڈیجیٹل بنا رہا ہے، تاکہ عالمی شپنگ کو مزید تیز، شفاف اور موثر بنایا جا سکے۔

عاطف اعوان نے کہا کہ ریاض میں موجود کوئی بھی شخص جو پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو جانننے میں دلچسپی رکھتا ہے، وہ شریک فاؤنڈرز یا وینچر کیپیٹلسٹس سے رابطہ کر سکتا ہے، کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ ایونٹ کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اس سال کے اسپیکر لائن اپ میں کئی اعلیٰ پروفائل انڈسٹری لیڈرز شامل ہیں۔ توقع ہے کہ سب سے نمایاں سیشن ایک کی نوٹ پینل ہوگا،جس میں عامر کے، راغب حسین، عمران علی خان، احمد خٹک اور عامر ابراہیم شامل ہوں گے، جبکہ گفتگو کی میزبانی ڈاکٹر سائرہ صدیقی کریں گی۔

گیبریلے زینارو ندا المبارک، عاطف اعوان، یحییٰ المنصور اور ایمن شاکر بھی نمایاں مقررین میں شامل ہیں جو تقریب میں خطاب کریں گے۔

اس ایونٹ کی وسیع پیمانے پر تعریف کی جا رہی ہے کیونکہ یہ چوٹی کے فاؤنڈرز، سرمایہ کاروں اور انڈسٹری کے بااثر افراد کو ایک جگہ اکٹھا کر رہا ہے۔ منتظمین  جن کی قیادت علی فہد اور پیک لانچ ٹیم کر رہی ہے  کا کہنا ہے کہ اَن کانفرنس کا مقصد سعودی–پاکستان ٹیک تعاون کو مضبوط کرنا اور خطے کے لیے نئی سرمایہ کاری کے مواقع کھولنا ہے۔