Business Recorder - Pakistan

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان فیری سروس کی منظوری دے دی
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور عمان کے درمیان مسافر اور مال بردار فیری سروس کے آغاز کی منظوری دے دی ہے۔

جنید انور چوہدری نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں ممالک جلد ہی اس فیری رابطے کو رسمی شکل دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کریں گے جبکہ عمانی وفد بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکیں۔

بیان کے مطابق یہ اقدام جولائی 2025 میں اسلام آباد میں جنید انور چوہدری اور عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلیف الخروسی کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقات کے بعد اٹھایا گیا جس میں اقتصادی اور بحری تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

اس موقع پر جنید انور چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان کو گوادر اور عمان کے درمیان مجوزہ فیری سروس سے منسلک بحری کارروائیوں کے ذریعے سالانہ تقریباً 10 سے 15 ارب ڈالر کے آمدنی کا امکان ہے۔

دریں اثنا جمعہ کو  انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی سالانہ برآمدی آمدنی 850 ملین ڈالر سے زائد ہونے کا امکان ہے جس میں 645 ملین ڈالر ویلیو ایڈیڈ فشریز اور 200 سے 205 ملین ڈالر کھجور کے شعبے سے حاصل ہوں گے جبکہ عمان جیسے علاقائی شراکت دار وسطی ایشیائی معیشتوں تک رسائی کے لیے ایک مؤثر راستہ حاصل کریں گے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سال 2024 میں پاکستان کی عمان کو مجموعی برآمدات 224 ملین ڈالر تھیں، نئی فیری سروس، بندرگاہ کے انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور دوطرفہ تعاون سے اس رقم میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔

پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی بین الاقوامی فیری سروس لائسنس جاری کر دیا ہے، جس سے پاکستان اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک بشمول عمان، متحدہ عرب امارات، بحرین اور ایران کے درمیان مسافر فیری آپریشنز کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

لائسنسنگ فریم ورک سے ریگولیٹری وضاحت فراہم ہونے اور فیری آپریشنز میں نجی شعبے کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی امید ہے جس سے خطے میں سمندری تجارت اور کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیر  نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ 2024 کے اختتام تک وہاں تقریباً 250,000 سے 320,000 پاکستانی رہائش پذیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ فیری رابطے کو مضبوط بنانے سے ان کمیونٹیوں کے لیے سفر آسان ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان ذاتی و کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔