Business Recorder - Business & Finance

نئی بندرگاہوں کے مقامات کی نشاندہی کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم
وفاقی وزیر  سمندری امور محمد جنید انور چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں نئی بندرگاہوں کے قیام کے لیے  اعلیٰ سطح پر کثیر ادارہ جاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ یہ اقدام اُن کے  ہنڈریڈ ایئرز وژن 2047–2147  کا حصہ ہے، جو انہوں نے حال ہی میں کراچی میں نیشنل میری ٹائم ویک کی افتتاحی تقریب میں پیش کیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق 12 رکنی کمیٹی آئندہ ہفتے اپنا پہلا اجلاس منعقد کرے گی، جس میں وہ خود شرکت کریں گے۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تین ماہ میں تفصیلی فزیبلٹی رپورٹ پیش کرے جس میں تکنیکی نتائج، ہائیڈروگرافک نقشے، سیٹلائٹ ڈیٹا اور سرمایہ کاری سے متعلق سفارشات شامل ہوں۔ یہ کمیٹی ہر پندرہ روز بعد اجلاس کرے گی ،تاکہ منصوبے کی رفتار برقرار رہے۔

کمیٹی میں پورٹ قاسم اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ، گوادر پورٹ اتھارٹی، وزارتِ بحری امور، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل، سروئیر جنرل آف پاکستان، ہائیڈروگرافر آف پاکستان اور صوبہ سندھ و بلوچستان کی نمائندگی شامل ہے۔

کمیٹی کا مینڈیٹ ساحلی پٹی کے مختلف مقامات کا تکنیکی و ماحولیاتی جائزہ لینا، مواصلاتی رابطوں، صنعتی امکانات، زمین کی دستیابی، سیکیورٹی عوامل اور تجارتی راہداریوں کا تجزیہ کرنا ہے ،تاکہ بندرگاہوں کے لیے موزوں ترین مقامات تجویز کیے جا سکیں۔

پاکستان کا ساحل 1,024 کلومیٹر طویل ہے اور اس کا اقتصادی زون تقریباً 2.4 لاکھ مربع کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پورٹ قاسم 65 فیصد، کراچی پورٹ 52 فیصد جبکہ گوادر پورٹ صرف 5 تا 10 فیصد استعداد پر کام کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق 2035 سے 2045 کے دوران یہ بندرگاہیں مکمل گنجائش تک پہنچ جائیں گی، اس لیے افغانستان، وسطی ایشیا، خلیجی و افریقی تجارتی بہاؤ کے پیش نظر نئی گہری بندرگاہوں کا قیام ناگزیر ہے۔