Business Recorder - Business & Finance

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی
انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو  بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.76 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 280.77 پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر جمعرات کو جاپانی ین یورو کے مقابلے میں ریکارڈ نچلی سطح کے قریب اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر رہا، کیونکہ جاپان کی نئی وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مرکزی بینک شرح سود میں اضافے میں محتاط رویہ اختیار کرے۔

آسٹریلوی ڈالر دو ہفتوں کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، جب سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ بے روزگاری کی شرح میں کمی ماہرین معاشیات کی توقعات سے زیادہ ہے، جس سے شرح سود میں کمی کی ضرورت کم ہوگئی۔

کرنسی مارکیٹس آئندہ چند روز میں کچھ اتار چڑھاؤ کا سامنا کر سکتی ہیں، کیونکہ طویل امریکی سرکاری شٹ ڈاؤن جلد ختم ہونے کا امکان ہے جس سے تاخیر شدہ معاشی اعداد و شمار جاری ہوں گے۔

تاہم، وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا کہ اکتوبر کے لیے ملازمتوں اور صارف قیمت کے اعداد و شمار شاید کبھی جاری نہ ہوں۔

ایشین مارکیٹ میں جاپانی ین یورو کے مقابلے میں 179.32 پر مستحکم رہا۔

یورو  0.1 فیصد کمی کے ساتھ  1.1582 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔

ٹریڈرز کے مطابق دسمبر میں مرکزی شرح سود میں ایک چوتھائی پوائنٹ اضافے کے امکانات 24 فیصد ہیں جو جنوری تک بڑھ کر 46 فیصد تک پہنچ سکتے ہیں۔