Business Recorder - World

ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گرکر تباہ، تمام 20 افراد جاں بحق
ترکیہ کا فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار تمام 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترکیہ کی وزارتِ دفاع نے بدھ کو کہا  کہ جارجیا میں ایک روز قبل اس کے فوجی طیارے کے حادثے میں 20 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ معائنہ کار اس نیٹو رکن ملک کے کارگو طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سی 130 طیارہ آذر بائیجان سے واپس ترکیہ جا رہا تھا، حادثہ آذربائیجان اور جارجیا کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔

انقرہ نے 2020 کے بعد پیش آنے والے سب سے ہلاکت خیز فوجی حادثے کی وجوہات ابھی تک بیان نہیں کیں۔

جارجیا اور آذربائیجان کے حکام کی جانب سے حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ کہ ترکیہ اور جارجیا کے حکام نے بدھ کی صبح حادثے کی جگہ پر معائنہ کیا۔

بدھ کو ترک وزارتِ دفاع نے طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 فوجیوں کی فہرست جاری کی۔

آذربائیجان اور جارجیا کے رہنماؤں کے ساتھ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک رُٹے نے اس افسوسناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

امریکہ کے ترکیہ میں سفیر ٹام بیراک نے بھی حادثے کے بعد ترکیہ کے ساتھ اپنی حکومت اور عوام کی یکجہتی کا اظہار کیا۔