Business Recorder - Sports

بوتھم کا انگلینڈ کی ایشیز تیاریوں پر اظہارِ تشویش
سابق انگلش کپتان سر ایان بوتھم نے آسٹریلیا میں ہونے والی آئندہ ایشیز سیریز سے قبل انگلینڈ کی ناکافی تیاریوں پر تشویش ظاہر کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آسٹریلوی حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، تاہم موجودہ اسکواڈ کو محدود پریکٹس کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم صرف چند روز قبل پرتھ پہنچی ہے اور سیریز کے آغاز سے پہلے صرف ایک داخلی میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے تقریباً تمام کھلاڑی ملک بھر میں شیفیلڈ شیلڈ کے ریڈ بال میچز کے ذریعے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔

بوتھم نے مزید کہا کہ  یہ تیاری کا درست طریقہ نہیں، آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہیں، گیند تیزی سے آتی ہے، روشنی الگ ہے اور فریمنٹل ڈاکٹر جیسی ہوائیں کھیل پر اثر ڈالتی ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ جو روٹ کی قیادت میں انگلینڈ نے 2021-22 کی ایشیز سے قبل بھی صرف دو داخلی میچ کھیلے تھے اور سیریز 4-0 سے ہار گیا تھا۔

بوتھم کو توقع ہے کہ اس بار بین اسٹوکس کی قیادت میں ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی بشرطیکہ بولرز فٹ رہیں۔ ان کا کہنا تھا اگر بولرز مکمل فٹ رہے اور کپتان بھرپور کردار ادا کرے تو انگلینڈ کے پاس اچھا موقع ہے۔