Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم کا دیہی علاقوں میں کیش لیس معیشت سے متعلق آگاہی بڑھانے پر زور
وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے اسے پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے نہایت اہم اور بدعنوانی کے خلاف مؤثر ہتھیار قرار دیا۔ انہوں نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ٓمستقبل ڈیجیٹل ہے، ہمیں یہ کام مکمل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں کیش لیس معیشت سے متعلق اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے زور دیا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس عالمی رجحان کے مطابق خود کو ڈھالے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شہری و دیہی دونوں علاقوں میں ڈیجیٹل نظام کے فروغ کے لیے بھرپور مہم چلانی ہوگی کیونکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ڈیجیٹل انقلاب کا وقت آن پہنچا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان اس دوڑ میں پیچھے رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی حکومت نے آغاز ہی سے ڈیجیٹل معیشت کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا تھا۔

شہباز شریف نے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال رمضان کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو مالی امداد کی ادائیگی ڈیجیٹل طریقے سے کی گئی، جو ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق یہ تبدیلی صرف ادائیگیوں کا نظام نہیں بلکہ ایک وسیع سماجی اصلاحی عمل کی شروعات ہے، جو نقد رقوم کی تقسیم اور کرپشن جیسے پرانے طریقوں کو ختم کرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ کیش لیس نظام نہ صرف معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرے گا بلکہ بدعنوانی کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت کا مطلب شفاف طرزِ حکمرانی ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اہداف مقررہ وقت میں مکمل کریں اور عمل درآمد کی رفتار میں تیزی لائیں۔

وزیراعظم نے وزارتِ خزانہ، وزارتِ آئی ٹی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کارکردگی کو سراہا، تاہم واضح کیا کہ اطمینان کی کوئی گنجائش نہیں، ہمیں اپنی کوششوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ نظام متعارف کرایا جاچکا ہے، جس کے ذریعے اربوں روپے کے لین دین ڈیجیٹل انداز میں ممکن ہورہے ہیں۔ اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والیٹس متعارف کرائے جاچکے ہیں، جو رواں ماہ کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے، تاکہ آئندہ قسط کی ادائیگی ڈیجیٹل طور پر کی جاسکے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ اسلام آباد میں سرکاری خدمات کو جلد راست نظام سے منسلک کیا جارہا ہے جبکہ کاروباری رجسٹریشن کے عمل کو بھی ڈیجیٹل ادائیگیوں سے مربوط کردیا گیا ہے، جس سے ایک جدید اور تیز رفتار نظام قائم ہورہا ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ کی سہولت دستیاب ہے، جو پاکستان کو کیش لیس معیشت کی طرف ایک اور قدم آگے لے جائے گی۔

حکومت نے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس کے اجرا کا عمل بھی شروع کردیا ہے، جبکہ اس وقت 68 فیصد آبادی ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مالیاتی نظام کا حصہ بن چکی ہے۔

تاہم وزیراعظم نے اس پیش رفت پر مکمل اطمینان کا اظہار نہیں کیا اور ہدایت دی کہ آئندہ سال تک مالی شمولیت میں مزید اضافہ یقینی بنایا جائے، تاکہ کیش لیس معیشت کا فائدہ ملک کے ہر حصے تک پہنچے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد چیمہ، عطا تارڑ، شزا فاطمہ، مملکتی وزیر بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر، چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025