Business Recorder - Business & Finance

سال 2026 تک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 2 لاکھ 3 ہزار کی تاریخی سطح چھونے کی پیش گوئی
اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) ایک اور منافع بخش سال کیلئے تیار ہے، مالیاتی ادارے کے مطابق آئندہ سال کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخی سطح کو چھو سکتا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے پیش گوئی کی کہ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دسمبر 2026 تک 203,000 پوائنٹس تک پہنچ جائے گا جس سے مجموعی منافع تقریباً 26 فیصد متوقع ہے، اس کے ساتھ 7 فیصد ڈیوڈنڈ ییلڈ بھی شامل ہے۔

یہ پیشگوئی 2027 کے لیے فارورڈ پرائس ٹو ارننگز (P/E) ملٹیپل 7.6 گنا پر مبنی ہے جو موجودہ 6.8 گنا سے بڑھا ہوا ہے، متوقع آمدنی کی شرح نمو 7 فیصد شامل ہے۔

ٹاپ لائن نے کہا کہ ان کے نقطہ نظر کے مطابق مارکیٹ کا مثبت رجحان 2026 میں جاری رہے گا جس کی بنیاد کئی محرکات پر ہے۔ ان میں قطر کے ایل این جی کارگو کی تاخیر، گیس اور بجلی کے شعبوں میں صفر سرکلر قرض کا جمع ہونا، گیس شعبے کے سرکلر قرض کے بیک لاگ کی ممکنہ کلیئرنس، پی آئی اے کی نجکاری، یورو بانڈ یا سکوک کا اجرا اور بہتر کریڈٹ ریٹنگ، نئے این ایف سی فارمولا کا نفاذ، بھارت اور افغانستان کے ساتھ تعلقات، ریکو ڈک کی مالیاتی منظوری اور برآمد کنندگان و دیگر صنعتوں کے لیے ممکنہ ریلیف شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں یہ رجحان مقامی سرمایہ کاروں کے کم منافع بخش فکسڈ انکم سرمایہ کاری سے اسٹاکس میں منتقل ہونے سے بھی مضبوطی سے حمایت حاصل کرے گا، اس کے علاوہ، دیگر روایتی سرمایہ کاری کے مواقع جیسے کہ امریکی ڈالر، سونا اور پراپرٹ کے شعبے فی الحال یا تو محدود/قواعد و ضوابط کے تحت ہیں یا پرکشش نہیں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ اسٹاکس اب میوچل فنڈز کے اثاثہ جات  کا 14 فیصد حصہ تشکیل دیتے ہیں جو 2024 میں 7 فیصد تھے، توقع ہے کہ شرح سود کم رہنے کے باعث یہ 2026 کے اختتام تک 18 سے 20 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں۔

ٹاپ لائن کی توقع ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی کی نمو مالی سال 26 میں 3 سے 3.5 فیصد کے درمیان رہے گی اور مالی سال 24 میں 3.75 سے 4.25 فیصد تک پہنچے گی۔ روپے کی قیمت کا تخمینہ ہے کہ 2026 کے وسط تک یہ 285 سے 290 روپے کے دائرے میں ٹریڈ کرے گا اور سال کے اختتام تک 290 سے 295 روپے تک پہنچ جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کے اثرات کے سبب ہم توقع کرتے ہیں کہ مالی سال 26 کے دوران مہنگائی کی شرح 6.5 سے 7.5 فیصد کے درمیان رہے گی جبکہ مالی سال 27 میں مہنگائی 7.5 سے 8.0 فیصد (ماہانہ 0.56 فیصد ) تک پہنچ سکتی ہے۔

سرمایہ کاروں کا رجحان بھی بہتر ہو رہا ہے، سروے میں شامل 93 فیصد غیر ملکی سرمایہ کار توقع کرتے ہیں کہ 2026 میں مثبت منافع حاصل ہوگا، جبکہ 86 فیصد سرمایہ کار پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری برقرار رکھنے یا بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔