Business Recorder - World

سپر طوفان فنگ-وونگ، فلپائن نے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا
فلپائن نے سپر طوفان فنگ-وونگ کی شدت اختیار کرنے کے پیش نظر اتوار کو مشرقی اور شمالی علاقوں کے 1,00,000 سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ یہ طوفان شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور طوفانی لہریں ساتھ لیکر آیا ہے۔

ملک کے بڑے حصوں میں طوفان کے الرٹ سگنلز جاری کیے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ خطرے کا سگنل نمبر 5 جنوب مشرقی لوزون کے کیٹانڈوانز اور کامارینز نورٹے و کامارینز سور کے ساحلی علاقوں پر لگا دیا گیا ہے، جبکہ میٹرو مینیلا اور اس کے گردونواح میں سگنل نمبر 3 نافذ ہے۔

سپر طوفان، جسے مقامی طور پر اوان کے نام سے جانا جاتا ہے، 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مسلسل رفتار اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ کے ساتھ مرکزی لوزون کے اورورا صوبے میں زمین سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کی بندش اور دیگر بنیادی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں۔

فلپائن کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محفوظ مقامات پر منتقلی کے دوران لوگ کشتیوں سے ٹرکوں کی جانب  جا رہے ہیں اور اپنے بیگ اور اشیا ساتھ لے جا رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق 300 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ طوفان فنگ-وونگ، حال ہی میں آنے والے طوفان کلمیگی کے چند دن بعد پہنچا، جس نے ملک میں 204 افراد کی جان لے لی تھی اور ویتنام کے ساحلی علاقوں میں بھی نقصان پہنچا تھا۔

ویتنام کے مرکزی علاقے ونگ چیو میں ماہی گیری کی کشتیوں کی تباہی اور لابسٹر فارمز کے بہہ جانے کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جو طوفان کی شدت کا واضح ثبوت ہیں۔ فلپائن میں حکام نے عوام سے محتاط رہنے اور حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔