Business Recorder - World

شام کے صدر احمد الشراع تاریخی دورہ پر امریکہ پہنچ گئے
شام کے صدر احمد الشراع ہفتے کے روز امریکہ پہنچ گئے۔ یہ دورہ اس وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے انہیں دہشت گردی کی بلیک لسٹ سے ہٹا دیا ہے۔ احمد الشراع، جن کی باغی فورسز نے گزشتہ سال طویل عرصے سے حکمرانی کرنے والے بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا، پیر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ شام کے صدر کا امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جو ملک کی 1946 میں آزادی کے بعد کبھی نہیں ہوا۔ احمد الشراع نے پہلی بار مئی میں ریاض میں امریکی صدر سے ملاقات کی تھی۔ امریکہ کے نمائندہ برائے شام ٹام بیراک نے کہا کہ امید ہے احمد الشراع بین الاقوامی امریکی قیادت میں داعش کے خلاف اتحاد میں شامل ہونے کا معاہدہ کریں گے۔

واشنگٹن شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انسانی ہمدردی کی امداد کی نگرانی اور شام اور اسرائیل کے درمیان حالات پٌر نظر رکھی  جا سکے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ  احمد الشراع کی بلیک لسٹ سے نکالنا اس بات کی پہچان ہے کہ شام کی نئی قیادت نے بشار الاسد کے دور کے پچاس سالہ جبر کے بعد مثبت اقدامات کیے ہیں۔

احمد الشراع کے امریکہ پہنچنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سینٹ کام کے کمانڈر بریڈ کوپر اور عراق میں بین الاقوامی انسداد داعش آپریشن کے سربراہ کیون لیمبرٹ کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے نظر آئے۔

یہ دورہ احمد الشراع کے عالمی سطح پر اعتدال پسند رہنما کے طور پر ابھرنے کا ایک اہم مرحلہ ہے، جبکہ وہ شام کی دوبارہ تعمیر کے لیے مالی معاونت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ عالمی بینک نے اکتوبر میں شام کی دوبارہ تعمیر کے لیے تخمینہ لاگت 216 ارب ڈالر لگائی تھی۔