Business Recorder - Business & Finance

ویزا اور ماسٹرکارڈ تاجروں کے ساتھ معاہدے کے قریب، فیس میں کمی متوقع ہے، وال اسٹریٹ جرنل
امریکی ادائیگی کمپنیوں ویزا اور ماسٹرکارڈ نے تاجروں کے ساتھ تنازع حل کرنے کی جانب  قدم بڑھایا ہے، جس میں دکانوں پر لاگو فیس میں کمی اور انہیں بعض کریڈٹ کارڈز کو مسترد کرنے کا زیادہ اختیار دیا جائے گا، جیسا کہ وال اسٹریٹ جرنل نے ہفتہ کو معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا۔

وال اسٹریٹ جرنل نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ویزا اور ماسٹرکارڈ چند سالوں میں ہر لین دین پر عام طور پر 2 سے 2.5 فیصد کے درمیان ہونے والی انٹرچینج فیس کو اوسطاً تقریباً  فیصد پوائنٹ کے دسویں حصے تک کم کریں گے۔

کمپنیوں کی جانب سے موجودہ اصولوں میں نرمی کی جائے گی، جو اس وقت تاجروں پر لازم کرتی ہیں کہ اگر وہ ایک نیٹ ورک کے کریڈٹ کارڈ کو قبول کرتے ہیں تو تمام کارڈ اقسام کو قبول کرنا ہوگا۔

ماسٹرکارڈ اور ویزا نے روئٹرز کی تبصرے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ روئٹرز اس رپورٹ کی فوری تصدیق نہیں کر سکا۔

رپورٹ کے مطابق اس معاہدے میں کریڈٹ کارڈ کی قبولیت کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا جائے گا، جیسے کہ انعاماتی کارڈز، غیر انعاماتی کارڈز اور تجارتی کارڈز۔

یہ معاہدہ 2005 سے جاری قانونی جنگ کو حل کرنے کی کوشش ہے۔

گزشتہ سال، عالمی ادائیگی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے تاجروں کی کارڈ فیس کو محدود کرنے کے لیے تقریباً 30 ارب ڈالر کے معاہدے پر اتفاق کیا تھا، جس میں طے پایا کہ تین سال کے لیے فیس کو کم از کم 0.04 فیصد پوائنٹس کم کریں گے اور پانچ سال تک اوسط فیس موجودہ سطح سے سات بنیادی پوائنٹس کم رکھی جائے گی۔

ویزہ اور ماسٹرکارڈ نے تصدیق کی کہ وہ کوئی غلطی تسلیم نہیں کر رہے بلکہ معاہدے پر رضامند ہوئے ہیں۔

تاجر طویل عرصے سے الزام عائد کرتے آئے ہیں کہ ویزا اور ماسٹرکارڈ شاپنگ کے دوران زیادہ فیس وصول کرتے ہیں اور اینٹی اسٹیئرنگ قواعد کے تحت انہیں مجبور کرتے ہیں کہ وہ صارفین کو کم لاگت والے ادائیگی ذرائع کی طرف نہ رہنمائی کریں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق زیر غور نئے معاہدے میں اضافی چارجز یا سورچارجنگ کا معاملہ بھی شامل ہوگا۔