Business Recorder - Pakistan

سی سی پی نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ II لمیٹڈ کو نووارٹس پاکستان کے حصول کی منظوری دیدی
ملک کے فارما سیکٹر کیلئے اہم پیش رفت کے طور پر مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انٹرنیشنل انویسٹمنٹ II لمیٹڈ (IIL) کو نووارٹس فارما (پاکستان) لمیٹڈ (نووارٹس پاکستان) کے حصول کی اجازت دے دی۔

مسابقتی کمیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ اس وقت آیا جب کمیشن نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 اور کمپیٹیشن (مرجر کنٹرول) ریگولیشنز 2016 کے تحت فیز-1 مقابلہ جاتی جائزہ مکمل کرلیا تھا۔

انٹرنیشنل انویسٹمنٹ II لمیٹڈ جو ہانگ کانگ میں قائم ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے اور گیٹس گروپ کا حصہ ہے نے کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو مرجر سے قبل درخواست جمع کرائی تھی۔ اس لین دین کے تحت نووارٹس پاکستان کا کنٹرول موجودہ پیرنٹ اداروں، نووارٹس اے جی اور نووارٹس فارما اے جی سے IIL کو شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے تحت منتقل کیا جائے گا۔

دریں اثنا نووارٹس پاکستان ایک معروف دوا ساز کمپنی ہے جو مختلف اقسام کے علاج معالجے کی کلاسز سے تعلق رکھنے والی ادویات کی تیاری، درآمد، مارکیٹنگ اور تقسیم کے کام میں مصروف ہے۔

کمپیٹیشن کمیشن  کے مطابق یہ حصول پاکستان کے فارما سیکٹر میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے، کیونکہ IIL پہلے ہی اپنے سبسڈریز، گیٹس فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سائی لائف فارما (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے ملک میں موجودگی رکھتی ہے۔

فیز-ون جائزے کے دوران کمیشن نے یہ جانچ کی کہ آیا یہ لین دین کسی مارکیٹ میں غالب پوزیشن کے قیام یا مضبوط ہونے کا سبب بن سکتا ہے یا متعلقہ مارکیٹوں میں مقابلے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ سی سی پی نے متعلقہ مارکیٹس کو تھیراپیوٹک کلاس کی سطح پر متعین کیا، کیونکہ طبی کیٹیگریز میں متبادل کی کمی موجود ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ اگرچہ نووارٹس پاکستان اور آئی آئی ایل کے درمیان کچھ تھیراپیوٹک کلاسز میں اوورلیپ موجود تھی، جیسے ذیابیطس، اینٹی رومیٹکس، اینٹی اپیلیپٹکس، اور قلبی امراض کی ادویات، تاہم ان کے مشترکہ مارکیٹ شیئرز اتنے نمایاں نہیں تھے کہ مقابلے کے حوالے سے تشویش پیدا ہو۔

اپنی جانچ کی بنیاد پر کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ لین دین کسی بھی متعلقہ مارکیٹ میں غالب پوزیشن پیدا یا مضبوط نہیں کرتا اور پاکستان میں مقابلے کو نمایاں طور پر کم کرنے کا امکان نہیں ہے۔

نتیجتاً اس حصول کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 31(1)(d)(i) کے تحت منظوری دی گئی۔