Business Recorder - Pakistan

27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے فوری طور پر اس بل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے حوالے کر دیا۔

قبل ازیں وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کیا  جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے باکو، آذربائیجان سے منعقد ہوا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کابینہ کے اراکین نے مجوزہ ترمیم کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مضبوط بنانا اور وسیع تر آئینی اصلاحات کو یقینی بنانا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یہ مسودہ پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اتحادی شراکت داروں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور قانون سازی کے محکمے، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیموں کی آئینی ترمیم کو حتمی شکل دینے میں کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اتحادی جماعتوں سے وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے، ہم نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے یہ سنگِ میل حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ترمیم کے حوالے سے رہنمائی کے لیے پارٹی کے رہنما نواز شریف سے بھی مشاورت کی اور صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا تعاون فراہم کیا۔

شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی، اور چودھری سالک حسین کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی جماعتوں نے مجوزہ قانون کی مکمل حمایت کی۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کی گئی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سمت درست  ہے جس کی وجہ سیاسی اور اقتصادی استحکام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام فریقین کو اجتماعی طور پر کام کرنا ہوگا۔