Business Recorder - Pakistan

ہری پور میں پہلی کروم بُک اسمبلی لائن: وزیراعظم کی گوگل کے پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کی تعریف
وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ڈپٹی وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے خیبر پختونخوا کے ہری پور میں پاکستان کی پہلی گوگل کروم بُک اسمبلی لائن کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور میں گوگل مصنوعات کیلئے اسمبلی لائن کا قیام خوش آئند پیش رفت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں کاروباری سہولت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے پاکستانی عوام کو سستی مصنوعات میسر آئیں گی اور ان مصنوعات کی برآمدی صنعت کی ترقی سے زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت والا ملک بنانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کرکے انہیں اس شعبے میں ترقی کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025