Business Recorder - Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان روانہ، تجارت و سرمایہ کاری پر بات چیت کرینگے
وزیراعظم شہباز شریف جمعہ (آج) کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے  تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جاسکے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم یہ دورہ صدرِ آذربائیجان الہام علییف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وہ  باکو میں وکٹری ڈے کی پانچویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف وکٹری ڈے کی سرکاری تقریبات میں شرکت کریں گے اور صدر الہام علییف سے ملاقات بھی کریں گے۔

دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے نئے مواقع کی نشاندہی کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مشترکہ مذہب، تاریخ، ثقافت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نےمزید کہا دونوں ممالک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز، بشمول اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)، اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) اور اقوامِ متحدہ میں بھی قریبی تعاون برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا یہ دورہ آذربائیجان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کے اعادے کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کا باعث بنے گا۔