Business Recorder - World

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ، جنوبی کوریا اور جاپان کی تصدیق
جنوبی کوریا اور جاپان کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے جمعہ کے روز ایک بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کے سمندر کی جانب داغا ہے۔ یہ  میزائل تجربہ  گزشتہ دو ہفتوں میں ہونے والے میزائل تجربات کے بعد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیونگ یانگ کو مذاکرات کی تازہ پیشکش کے فوراً بعد کیا گیا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے بتایا کہ یہ نامعلوم میزائل شمال مغربی علاقے سے داغا گیا جو چین کی سرحد کے قریب واقع ہے، اور اسے مشرق کی سمت سمندر کی جانب فائر کیا گیا۔ جاپانی حکومت نے بھی تصدیق کی کہ شمالی کوریا نے ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو غالباً جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرا۔ وزیراعظم سَناے تاکائچی نے کہا کہ تاحال کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کی خواہش دہرائی تھی، جس سے امید پیدا ہوئی تھی کہ دونوں رہنما کسی سطح پر مذاکرات پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔ تاہم ملاقات نہ ہوسکی، لیکن ٹرمپ نے کہا کہ وہ دوبارہ خطے کا دورہ کرنے اور کم جونگ اُن سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں ٹرمپ نے اپنے پہلے دورِ صدارت کے دوران کم جونگ اُن سے پانمن جوم کے فوجی سرحدی گاؤں میں ملاقات کی تھی۔ کم جونگ اُن نے حالیہ پیشکش پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم ماضی میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر واشنگٹن اس کے جوہری پروگرام کے خاتمے پر زور دینا بند کرے تو بات چیت سے انکار کی کوئی وجہ نہیں۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے کئی قلیل فاصلے کے بیلسٹک میزائل داغے تھے، جن میں ایک ہائپرسونک اور سمندر سے زمین پر مار کرنے والے میزائل بھی شامل تھے، یہ سب ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے جنوبی کوریا کے دورے سے قبل کیے گئے۔