Business Recorder - World

اسرائیل کے جنوبی لبنان میں فضائی حملے، حزب اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز جنوبی لبنان میں شدید فضائی حملے کیے، جب کہ متعدد مقامات پر انخلا کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اس علاقے میں اپنی فوجی صلاحیتیں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئیں جب ایک سال قبل اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کا مقصد ایک سال سے جاری جھڑپوں کا خاتمہ کرنا تھا۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق دن کے دوران ہونے والے حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویخائے ادرعی نے جمعرات کو سہ پہر 3 بجے  ایکس پر بیک وقت تین لبنانی دیہات، عیتا الجبل، الطیبہ اور طیر دیبہ میں انخلا کے احکامات جاری کیے، جب کہ کچھ دیر بعد مزید دو علاقوں کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق لبنانی سول ڈیفنس نے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا میں مدد فراہم کی۔

انخلا کے ایک گھنٹے بعد اسرائیلی طیاروں نے بمباری شروع کر دی، جس سے علاقے میں دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ لبنانی فوج نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں لبنان کے استحکام کو نقصان پہنچانے اور جنوبی علاقوں میں تباہی پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔

ادھر اقوام متحدہ کے عبوری مشن برائے لبنان (یونیفل) نے ان حملوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی قرار دیا، جو 2006 میں لبنان-اسرائیل سرحد پر امن برقرار رکھنے کے لیے منظور کی گئی تھی۔

اسرائیلی حکومت کی ترجمان شوش بیدروسیان نے کہا کہ اسرائیل اپنی تمام سرحدوں کا دفاع جاری رکھے گا اور حزب اللہ کو دوبارہ ہتھیار حاصل کرنے یا اپنی سابقہ فوجی طاقت بحال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے، تاہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کا حق محفوظ رکھتی ہے۔