Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر  میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3  پیسے مزید مضبوط ہوکر  280.82 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 280.85 روپے  پر بند ہوئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹس میں امریکی ڈالر جمعہ کو ایشیائی سیشن کے آغاز پر کمزور پڑ گیا اور بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں واضح کمی دیکھی گئی۔ امریکی لیبر مارکیٹ کے سرکاری اعداد و شمار دستیاب نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاروں نے نجی شعبے کے سرویز میں ظاہر ہونے والی سست روی کو بنیاد بنایا۔

ڈالر انڈیکس 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 99.674 پر آ گیا، جس سے رواں ماہ کے دوران ہونے والے تمام اضافے ختم ہو گئے۔ سرمایہ کار اب فیڈرل ریزرو کی 10 دسمبر کی میٹنگ میں شرح سود میں ممکنہ کمی کے حوالے سے زیادہ پُرامید ہیں۔

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث ماہانہ نان فارم پے رولز رپورٹ مؤخر ہوگئ ہے جس کے بعد مارکیٹ کا جھکاؤ نجی شعبے کے ڈیٹا کی طرف ہے۔ اکتوبر کے اعداد و شمار حکومتی اور ریٹیل شعبے میں روزگار میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ کاروباری اداروں کی جانب سے اخراجات میں کمی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے بڑھنے کے ساتھ چھانٹیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق فیڈ فنڈز فیوچرز اب اگلی میٹنگ میں شرح سود میں کمی کے 70 فیصد امکانات ظاہر کر رہے ہیں، جو ایک روز قبل 62 فیصد تھے۔

ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 153.17 ین پر ٹریڈ ہوا جو امریکی سیشن کے آخری نرخ کے مقابلے میں 0.1 فیصد مضبوط ہے۔ جاپان کے  مقامی اخراجات کے ڈیٹا نے بھی کرنسی کی حرکت پر اثر ڈالا، جس کے مطابق ستمبر میں اخراجات سالانہ بنیاد پر 1.8 فیصد بڑھے، جو توقعات کے مطابق 2.5 فیصد اضافے سے کم ہیں۔