Business Recorder - Pakistan

جرمنی کا مالی و تکنیکی تعاون کی مد میں 114 ملین یورو کی نئی امداد کا اعلان
جرمنی نے مالی اور تکنیکی تعاون کی مد میں 2025-26 کے لیے 114 ملین یورو کے نئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جو کلیدی شعبوں ، ماحولیاتی تحفظ و توانائی، پائیدار اقتصادی ترقی و فنی تربیت اور سماجی تحفظ پر مرکوز ہوگا۔

یہ پیش رفت اسلام آباد میں  پاکستان-جرمنی دو طرفہ مذاکرات برائے ترقیاتی تعاون کے دوران ہوئی جس کی مشترکہ صدارت وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری حمیر کریم اور جرمنی کی وفاقی وزارت اقتصادی تعاون و ترقی کی ڈائریکٹر جنرل  کرسٹین ٹوئٹسکے
نے  کی۔  اس موقع پر جرمنی کی سفیر اینا لیپل اور جرمنی میں پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ بھی موجود تھیں۔

حمیر کریم نے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں، روزگار کے مواقع میں اضافے اور سماجی تحفظ کے نظام کے استحکام میں جرمنی کے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون پاکستان کے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے’’اُڑان پاکستان‘‘سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔گا۔

کرسٹین ٹوئٹسکے نے پاکستان میں اصلاحات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی، اقتصادی استحکام اور سماجی شمولیت کے چیلنجز سے نمٹنے میں بھرپور تعاون جاری رکھے

مذاکرات کے اختتام پر سیکرٹری اقتصادی امور اور ڈائریکٹر جنرل نے 2025 کے پاکستان-جرمنی مذاکرات کی سمری پر دستخط کیے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 2027 میں برلن میں منعقد ہوگا۔