Business Recorder - Business & Finance

بینک الفلاح کا سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مزید 1.4ارب روپے کے عطیہ دینے کا اعلان کردیا
بینک الفلاح نے  سیلاب متاثرین  کی بحالی کے لئے مزید 50لاکھ ڈالر کے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔

بینک الفلاح کے چیئرمین شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2025 کے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لیے اضافی تقریباً 1.4ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔ اس  اعلان کے بعد بینک الفلاح کی جانب سے  2022 سے اب تک کے سیلاب زرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کیلئے مجموعی امداد 1کروڑ 50لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو موسمیاتی تباہ کاریوں کے بعد مسلسل عوامی معاونت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اس بات کا اعلان بینک الفلاح کے صدر و سی ای او عاطف باجوہ نے پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک الفلاح کی خواہش ہے کہ ہم صرف ایک مالیاتی ادارہ نہ رہیں بلکہ ایک ایسا بینک بنیں جو لوگوں کا احساس کرے۔

ہم اپنے چیئرمین اور بورڈ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے یہ فراخ دلانہ تعاون فراہم کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم متاثرین کی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی سے مقابلے کی صلاحیت  کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نئے فراہم کیے گئے فنڈز غیر سرکاری تنظیموں اور شراکت داروں کے نیٹ ورک کے ذریعے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بنیادی ڈھانچے، روزگار کی بحالی اور کمیونٹیز کی مضبوطی پر خرچ کیے جائیں گے۔

اس اقدام  میں رہائش، تعلیم، صحت اور موسمیاتی لحاظ سے موزوں زراعت سمیت ترقیاتی اقدامات شامل ہوں گے۔ رواں سال 2025 کے سیلاب نے پاکستان کو ایک بار پھر شدید متاثر کیا ہے جبکہ 2022 میں 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے۔ تاہم وسیع امدادی سرگرمیوں کے باوجود 80 لاکھ سے زائد بے گھر افراد اب بھی صحت اور رہائش کے مسائل سے دوچار ہیں۔

سال 2022 کے بعد بینک الفلاح نے 1کروڑ ڈالر کے امدادی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے دو مراحل میں سندھ اور بلوچستان میں فوری امداد اور طویل مدتی بحالی شامل تھی۔ بینک اب تک 25 سے زائد تنظیموں جن میں اخوت اسلامی مائیکرو فنانس، دی سٹیزنز فاؤنڈیشن، کراچی ریلیف ٹرسٹ اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک شامل ہیں ، کے ساتھ مل کر گھروں، اسکولوں اور ضروری سہولیات کی بحالی اور مالی شمولیت و زرعی بحالی پر کام کر چکا ہے۔

بینک الفلاح نے اپنے 479 متاثرہ ملازمین کو بھی 50کروڑ روپے کی براہ راست مالی مدد فراہم کی، جن کے گھر اور اثاثے سیلاب میں تباہ ہوئے تھے، جو ادارے کی ٹیم کیلئے فلاح و بہبود کی روایت کا ثبوت ہے۔چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا یہ اقدام پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے اور بینک الفلاح کی پائیدار سماجی ذمہ داری کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025