Business Recorder - Pakistan

ٹک ٹاک نے کم عمر بچوں کیلئے خاندانی نگرانی کا فیچر متعارف کرادیا
ٹک ٹاک نے پاکستان میں والدین اور بچوں کے لیے  نئی سہولت متعارف کرادی جس کے ذریعے وہ یہ یقینی بنا سکتے ہیں کہ نوعمر بچے ایپ کا استعمال محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے کریں۔ فیملی پیئرنگ فیچر کے اجرا کے بعد  ٹک ٹاک نے کئی نئے ٹولز متعارف کروائے ہیں جو پلیٹ فارم پر خاندانوں کی حفاظت اور تحفظ کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

اب پاکستانی والدین اپنے نوعمر بچوں کی پرائیویسی سیٹنگز دیکھ سکتے ہیں اور جب بھی کوئی عوامی ویڈیو پوسٹ کی جائے تو اس کی اطلاع حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ٹولز آن لائن رویے، صحت مند اسکرین ٹائم اور دیکھنے والے مواد کی مناسبت پر خاندان کے درمیان بات چیت کو فروغ دیتے ہیں۔

ٹک ٹاک واضح کرتا ہے کہ یہ ٹولز صرف والدین کے کنٹرول کے لیے نہیں بلکہ خاندان کے ساتھ بات چیت کے آغاز اور نوعمر بچوں میں خود آگاہی اور ذمہ دار ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ہیں۔

فیملی پیئرنگ کے ذریعے والدین اسکرین ٹائم مینجمنٹ ٹولز استعمال کرتے ہوئے روزانہ کی حد مقرر کر سکتے ہیں اور وقفے شیڈول کر سکتے ہیں۔

والدین براہِ راست میسجنگ، ویڈیوز پر تبصرہ، اکاؤنٹ ڈسکور ایبلٹی  اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے اختیار کو محدود یا فعال کر سکتے ہیں۔ 16 سال یا کم عمر کے صارفین کے لیے ڈیفالٹ طور پر ڈائریکٹ میسجنگ بند ہوتی ہے اور رات کے اوقات میں نوٹیفیکیشنز خاموش رہتی ہیں۔

نوعمر بچوں کے لیے روزانہ 60 منٹ کا اسکرین ٹائم ڈیفالٹ سیٹ کیا گیا ہے اور غیر مناسب مواد کو فلٹر کیا جاتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025