Business Recorder - Pakistan

سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون آج آسمان پر جگمگائے گا
رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون بدھ (آج ) کو پاکستان میں شام 6 بج کر 19 منٹ  پر نظر آئے گا۔

سپارکو کے مطابق سپر مون کے دوران چاند زمین سے 3 لاکھ 56 ہزار 980 کلومیٹر (2 لاکھ 21 ہزار 817 میل) کے فاصلے پر ہوگا جس کے باعث وہ معمول کے مکمل چاند کے مقابلے میں 7.6 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

یہ سال 2025 کے تین مسلسل سپر مونز (اکتوبر، نومبر، دسمبر) میں دوسرا ہے اور  پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس دلکش منظر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین کے قریب ترین مقام پر پہنچ جاتا ہے، اس وقت چاند عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا، چمکدار اور نمایاں نظر آتا ہے، اسی لیے اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔

سپر مونز سال میں تین سے چار مرتبہ واقع ہوسکتے ہیں تاہم بعض سالوں میں ان کی تعداد زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔

اسپارکو کے مطابق رواں سال آخری سپر مون 5 دسمبر کو دکھائی دے گا۔