Business Recorder - World

فلپائن میں طوفان کالمیگی سے ہلاکتیں 66 تک پہنچ گئیں
فلپائن میں آنے والے طوفان کلمیگی سے ہلاکتوں کی تعداد 66 تک جا پہنچی ہے، جبکہ صوبہ سیبو کے متاثرہ علاقے تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔ گھروں کے ملبے، سڑکوں پر بکھرے ملبے اور اجڑی ہوئی زندگیوں کے درمیان لوگ اپنے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

تالی سای شہر میں درجنوں افراد تباہ شدہ گھروں میں باقی ماندہ سامان تلاش کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک 38 سالہ ایلین اوکن بھی تھیں جنہوں نے اپنا گھر مکمل طور پر تباہ پایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے برسوں محنت کر کے یہ گھر بنایا تھا، مگر پلک جھپکتے سب کچھ ختم ہو گیا۔ تاہم اوکن نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کا خاندان، بشمول دو بیٹیاں، محفوظ رہا۔

سیبو جو ملک کا ایک اہم سیاحتی مرکز ہے، میں پانی اترنے کے بعد تباہی کے مناظر سامنے آئے  گرے ہوئے مکانات، الٹی گاڑیاں اور ہر طرف ملبہ پھیلا نظر آیا۔

سرکاری اداروں کے مطابق 66 ہلاک شدگان میں چھ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جن کا ہیلی کاپٹر انسانی امداد کی پرواز کے دوران آگوسان ڈیل سور، جزیرہ منڈاناؤ میں گر کر تباہ ہو گیا۔ 26 افراد لاپتہ اور 10 زخمی بتائے گئے ہیں۔

یہ تباہی ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے جب شمالی سیبو میں 6.9 شدت کے زلزلے نے درجنوں جانیں لے لی تھیں۔ طوفان کلمیگی جسے مقامی طور پر ٹینو کہا جاتا ہے، ملک سے گزر کر بحیرہ جنوبی چین میں داخل ہو گیا ہے اور اب ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں جمعہ کو اس کے ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق ویزایاز، جنوبی لوزون اور شمالی منڈاناؤ کے علاقوں سے دو لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جب کہ کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا ہے۔