Business Recorder - Sports

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: حارث رؤف پر 2 میچوں کی پابندی عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں (ون ڈے) کے لیے معطل کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق حارث رؤف نے 24 ماہ کے دوران چار ڈی میرٹ پوائنٹس حاصل کیے، جو ایشیا کپ 2025 کے دوران ضابطہ اخلاق کی متعدد خلاف ورزیوں کے نتیجے میں جمع ہوئے۔

آئی سی سی نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ انضباطی کارروائیاں بھارت کے خلاف 14، 21 اور 28 ستمبر 2025 کو کھیلے گئے میچوں کے دوران پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ سماعتیں ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اراکین نے کیں۔

14 ستمبر کو گروپ مرحلے کے میچ میں میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جو کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے رویے سے متعلق ہے۔ اس پر انہیں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔

بھارت کے سوریا کمار یادو پر بھی اسی خلاف ورزی کے باعث میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو باضابطہ وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔

21 ستمبر کو بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.6 کی مبینہ خلاف ورزی، جو ناشائستہ یا توہین آمیز اشاروں سے متعلق ہے، کے الزام کی سماعت میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی سربراہی میں ہوئی، جس کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا گیا۔

ایشیا کپ کے فائنل (28 ستمبر) میں بھارت کے جسپریت بمراہ نے شق 2.21 کی خلاف ورزی تسلیم کرتے ہوئے باضابطہ وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ حاصل کیا۔ دوسری جانب، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے حارث رؤف کو ایک بار پھر اسی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس پر ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور مزید دو ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے۔

ان دو نئے پوائنٹس کے بعد حارث رؤف کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس 24 ماہ کے عرصے میں چار ہو گئے، جس کے باعث آئی سی سی کے ضابطوں کے تحت یہ خود بخود دو معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہو گئے۔ نتیجتاً وہ جنوبی افریقہ کے خلاف 4 اور 6 نومبر 2025 کو شیڈول پاکستان کے ابتدائی دو ون ڈے میچوں سے باہر رہیں گے۔

آئی سی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق لیول 1 خلاف ورزیاں کم از کم باضابطہ وارننگ اور زیادہ سے زیادہ میچ فیس کے 50 فیصد جرمانے کے ساتھ ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس پر مشتمل ہوتی ہیں۔ 24 ماہ میں چار یا اس سے زائد ڈی میرٹ پوائنٹس جمع ہونے پر وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں — دو معطلی پوائنٹس کا مطلب ایک ٹیسٹ یا دو ون ڈے/ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پابندی ہے۔

ڈی میرٹ پوائنٹس کھلاڑی کے ریکارڈ پر 24 ماہ تک برقرار رہتے ہیں، جس کے بعد وہ از خود ختم ہو جاتے ہیں۔