Business Recorder - Pakistan

پانی کو بطورِ ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی، صدر آصف زرداری
صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کے تناظر میں پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ہوگی۔

دوحہ میں عالمی سماجی ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر  آصف علی زرداری نے کہا کہ ”پاکستان کو پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ایک نئی دھمکی کا سامنا ہے۔“ ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مخالف فریق سندھ طاس معاہدے ( آئی ڈبلیو ٹی) کی خلاف ورزی کر رہا ہے، تاہم ایسے حربے نہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے مساوات، یکجہتی اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی سماجی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے غربت کے مکمل خاتمے، ہمہ گیر اور نتیجہ خیز روزگار کے فروغ، اور تمام افراد کے لیے باعزت کام کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ عالمی ادارے جامع اور مؤثر ہوں، بالخصوص عالمی جنوب ( ترقی پذیر ممالک ) کی ضروریات کے مطابق جوابدہ ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکز میں رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔ جامع اور پائیدار ترقی کا ہمارا وژن دوحہ اعلامیے کی روح کے عین مطابق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے فلیگ شپ “بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)” نے 9 ملین سے زائد خاندانوں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کر کے بااختیار بنایا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ یہ تاریخی پروگرام دنیا کے دیگر ممالک کے لیے ایک مثالی ماڈل ہے اور اس نے لاکھوں زندگیاں بدل دی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف ( ایس ڈی جیز) اب بھی پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہدف شرحِ خواندگی کو 90 فیصد تک بڑھانا اور یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ ان کے بقول نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے۔

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پائیدار مطابقت میں سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ ترقی ماحول دوست، جامع اور دیرپا ہو۔

صدر مملکت آصف زرداری نے فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اقدامات پر بھی زور دیا۔