Business Recorder - World

طوفان کالماگی کے باعث فلپائن میں ایک شخص ہلاک، ہزاروں افراد بے گھر
فلپائن کے وسطی حصے میں منگل کو آنے والے طوفان کالماگی  کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ طوفانی بارشوں، تیز ہواؤں اور سمندری طغیانی کے سبب ہزاروں افراد کو اپنے گھروں سے انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے وقت ہواؤں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ اور جھکڑوں کی رفتار 205 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

طوفان، جسے مقامی طور پر ٹینو  کہا جا رہا ہے، بدھ تک وسایاس جزائر کے خطے سے گزرتے ہوئے بحیرۂ جنوبی چین میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق جنوبی لوزون اور شمالی مینڈاناؤ سمیت کئی علاقوں سے ہزاروں رہائشیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں ٹالیسائے سٹی میں گھروں کی چھتوں تک پانی دکھائی دے رہا ہے، جب کہ سیبو سٹی کے کئی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔ طوفان کا ممکنہ راستہ سیبو کے قریب سے گزر کر بحیرۂ جنوبی چین میں ویتنام کی جانب بڑھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات پاگاسا  نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے ساتھ آنے والی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث سمندری لہریں 3 میٹر سے زائد بلند ہوسکتی ہیں، جو ساحلی اور نشیبی علاقوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

طوفان کے باعث 160 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ بحری جہازوں کو بندرگاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاگاسا نے کہا کہ زمین سے گزرنے کے دوران طوفان معمولی کمزور ہوسکتا ہے، تاہم اپنی شدت برقرار رکھے گا۔ فلپائن، جو ہر سال اوسطاً 20 طوفانوں کی زد میں آتا ہے، حالیہ مہینوں میں زلزلوں اور شدید موسمی آفات سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے۔