Business Recorder - World

معیشت نے بہتری کی سمت رخ موڑ لیا، جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے منگل کو کہا ہے کہ ملک کی معیشت نے بحران سے نکل کر بہتری کی سمت  رخ موڑ لیا ہے کیونکہ جیوپولیٹیکل خطرات اور کارپوریٹ گورننس سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی کوسپی  انڈیکس 4,000 کی حد عبور کر گیا ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں اپنے سالانہ بجٹ خطاب کے دوران کہا کہ صارفین کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، اور معیشت نے تیسرے سہ ماہی میں 1.2 فیصد کی نمو حاصل کی ہے جو گزشتہ چھ سہ ماہیوں میں سب سے زیادہ شرح ہے، جبکہ پہلی سہ ماہی میں معیشت سکڑاؤ کا شکار تھی۔

صدر لی جے میونگ نے کہا کہ ہم اب بحران سے باہر آ چکے ہیں، پچھلے پانچ ماہ میں غیر معمولی عزم کے ساتھ ہم نے اُس شدید معاشی بحران کا مقابلہ کیا جو غیر قانونی مارشل لا کے باعث پیدا ہوا تھا۔

ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت نے تیسرے سہ ماہی میں 1.2 فیصد ترقی کی، جبکہ امریکی ٹیرف سے متعلق غیر یقینی حالات کے باوجود برآمدات مستحکم رہیں۔ ملکی طلب میں بھی بہتری آئی ہے جسے حکومت کے 20 ارب ڈالر سے زائد کے اضافی بجٹ نے سہارا دیا، جس میں دو مرحلوں میں نقد امداد کے پیکجز شامل تھے جنہوں نے ریستورانوں اور خوردہ کاروباروں میں خرچ بڑھایا۔

2026 کے لیے صدر لی  جے میونگ نے رواں سال کے مقابلے میں سرکاری اخراجات میں 8.1 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، جس سے بجٹ 728 ٹریلین وان (512.14 ارب ڈالر) تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت، کورین ثقافتی و تفریحی مواد، شپ بلڈنگ اور سیمی کنڈکٹرز جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھا کر معاشی تبدیلی کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔