Business Recorder - World

جنوبی کوریا میں موجود فوجیوں کیلئے دیگر کردار پر غور کر سکتے ہیں، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا میں تعینات اپنے فوجیوں کو علاقائی خطرات سے نمٹنے کیلئے دیگر کردار  دینے پر غور کر سکتا ہے، تاہم دونوں ممالک کے اتحاد کی بنیادی توجہ شمالی کوریا کو روکنے پر ہی مرکوز رہے گی۔

جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے موقع پر وزیر دفاع نے اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے قبل انہوں نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع غیر فوجی زون (ڈی ایم زیڈ) کا بھی دورہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا جنوبی کوریا میں تعینات 28,500 امریکی فوجی جزیرہ نما کوریا سے باہر کسی ممکنہ تنازع میں، مثلاً چین کے ساتھ، استعمال کیے جا سکتے ہیں، پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اس اتحاد کا بنیادی مقصد شمالی کوریا کے ایٹمی خطرے سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ علاقائی صورتحال میں لچک پیدا کرنے کا معاملہ ہم ضرور دیکھیں گے۔

امریکی وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک ایک مشترکہ اعلامیے پر کام کر رہے ہیں جو دفاعی اخراجات اور دیگر باہمی امور پر بات چیت کو واضح کرے گا۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے زیادہ عسکری سرمایہ کاری کرنے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ جنوبی کوریا امریکی بحری جہازوں کی دیکھ بھال اور مرمت کرے گا تاکہ وہ خطے میں ہی رہ سکیں اور کسی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واشنگٹن اور سیول کا اتحاد خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم ہے، اور دونوں ممالک مشترکہ دفاعی منصوبہ بندی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔