Business Recorder - Business & Finance

آئل بوائے انرجی نے بایو آئل منصوبہ ترک کرکے 25 کروڑ روپے ٹریڈنگ و لاجسٹکس توسیع کیلئے مختص کردیے
آئل بوائے انرجی لمیٹڈ جو پہلے ڈریکار کنگز وے لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی تھی، نے اپنے 25 ملین روپے کے رائٹ ایشو کے ذریعے اکٹھے کیے گئے فنڈز کو بایو آئل منصوبے میں سرمایہ کاری کے بجائے اپنی ٹریڈنگ اور لاجسٹکس آپریشنز کی توسیع پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو لسٹڈ کمپنی نے یہ پیشرفت اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے ظاہر کی۔

کمپنی نے 250 ملین روپے کے یہ فنڈز 10 روپے فی شیئر کی قیمت پر 25 ملین عام حصص (آرڈنری شیئرز) جاری کر کے اکٹھے کیے تھے جو دراصل اس کے منصوبے “بایو آئل فرام پائرو لائسز ، ویسٹ ٹو انرجی تھرو فاسٹ پائرو لائسز کی مالی معاونت کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

کمپنی نے اس وقت کہا تھا کہ مجوزہ پلانٹ ’فاسٹ پائرولائسز‘ پر مبنی ہے، جو کہ کچرے کو توانائی میں تبدیل کرنے کا ایک عمل ہے جس میں آکسیجن کے بغیر نامیاتی کچرے کو تیزی سے گرم کیا جاتا ہے، جس سے توانائی اور دیگر استعمال کے لیے بائیو آئل، سین گیس اور چار پیدا ہوتا ہے۔

تاہم حال ہی میں اپنے اراکین کی منظوری سے منظور کی گئی ایک قرارداد میں، آئل بوائے انرجی نے کہا ہے کہ اب یہ فنڈز تین مقاصد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔(1) کوئلہ، مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور دیگر ایندھن کی مصنوعات کے موجودہ تجارتی کاروبار کی توسیع،(2) اسٹوریج، لاجسٹکس اور سپلائی چین کے انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، اور(3) ورکنگ کیپیٹل بیس اور آپریٹنگ اثاثوں کو مضبوط بنانا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو نئے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے اور ریگولیٹری دستاویزات جمع کرانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

آئل بوائے انرجی 28 جون 1993 کو ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی تھی اور بعد ازاں 29 جون 1994 کو اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی الیکٹریکل آلات، کاسمیٹکس، ٹوائلٹریز، چمڑے کی مصنوعات، مشینری، اجزاء اور پرزہ جات کی تیاری تھی۔ 1996 میں کمپنی نے اپنا پلانٹ اور مشینری فروخت کر دی تھی۔

اس وقت کمپنی کم قیمت مگر منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع میں ایکویٹی انویسٹمنٹ کے کاروبار میں مصروف ہے۔