Business Recorder - Business & Finance

امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا ۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے  280.87 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو  مقامی کرنسی 280.90 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر منگل کو مستحکم رہا اور تین ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کرتا رہا کیونکہ فیڈرل ریزرو کے اندر اختلافِ رائے نے تاجروں کو شرحِ سود میں کمی کی توقعات کم کرنے پر مجبور کیا۔ اسی دوران سرمایہ کار آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی پالیسی میٹنگ کے منتظر رہے جہاں شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایشیا کے ابتدائی تجارتی اوقات میں جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہو کر 154.38 پر آ گیا جو گزشتہ ہفتے کی آٹھ ماہ سے زائد کی کم ترین سطح کے قریب تھا جس پر ٹوکیو سے زبانی ردِ عمل سامنے آیا اور ممکنہ مداخلت کے خدشات بڑھ گئے۔

فیڈ حکام نے معاشی اعدادوشمار کی عدم دستیابی جو وفاقی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث معطل ہیں کے دوران معیشت کی موجودہ حالت اور درپیش خطرات پر مختلف مؤقف پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

فیڈرل ریزرو نے گزشتہ ہفتے شرحِ سود میں کمی کی تھی تاہم چیئرمین جیروم پاول نے اشارہ دیا کہ یہ ممکنہ طور پر سال کی آخری کمی ہو سکتی ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق، تاجروں نے اب دسمبر میں شرحِ سود میں کمی کے امکانات 94 فیصد سے گھٹا کر 65 فیصد تک کر دیے ہیں۔

قریب المدت توقعات میں اس تبدیلی نے ڈالر کو مضبوط کیا۔

ڈالر انڈیکس 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 99.99 پر پہنچ گیا جو تین ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔