Business Recorder - Business & Finance

اکتوبر، مہنگائی کی شرح 6.2 فیصد ریکارڈ
پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح (ہیڈ لائن انفلیشن) اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیادوں پر 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (پی بی ایس) کے پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ شرح وزارت خزانہ کے 5 تا 6 فیصد کے اندازے سے قدرے زیادہ رہی۔

گزشتہ برس اکتوبر 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) 6.9 فیصد رہا تھا جبکہ ستمبر 2025 میں یہ 5.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ ماہ  کے 2 فیصد اضافے سے کم اور  اکتوبر 2024 کے 1.2 فیصد اضافے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

شہری علاقوں میں مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ ماہ  5.5 فیصد اور اکتوبر 2024 میں 9.3 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ماہانہ بنیاد پر شہری علاقوں کا افراطِ زر اکتوبر 2025 میں 1.5 فیصد پر مستحکم رہا، جب کہ اکتوبر 2024 میں یہ اضافہ 1.1 فیصد تھا۔

دیہی علاقوں میں افراطِ زر اکتوبر 2025 میں سالانہ بنیاد پر 6.6 فیصد بڑھا جو گزشتہ ماہ کے 5.8 فیصد اور اکتوبر 2024 کے 4.2 فیصد کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ماہانہ بنیاد پر دیہی افراطِ زر میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ ماہ کے 2.8 فیصد سے کم مگر گزشتہ برس کے 1.5 فیصد سے زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ نے گزشتہ ہفتے جاری اپنے ماہانہ اقتصادی جائزے میں کہا تھا کہ حالیہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ہے جو سیلاب کے اثرات اور وقتی سپلائی تعطل کے باعث ہوا۔ وزارت نے اکتوبر کے لیے مہنگائی کی شرح 5 تا 6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی اور کہا تھا کہ مالی سال 2025-26 میں افراطِ زر مجموعی ہدف کے اندر رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب سے پیدا ہونے والی سپلائی میں رکاوٹیں اور وقتی سرحدی بندشوں نے چند ضروری اشیائے خورو نوش کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے۔

پاکستان کو جون 2025 کے اواخر سے شروع ہونے والے طویل مون سون سیزن کے دوران شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس نے خاص طور پر پنجاب کے گنجان آباد علاقوں کو بری طرح متاثر کیا۔

عالمی بینک نے بھی کہا ہے کہ سیلاب سے پیدا ہونے والے غذائی بحران کے باعث مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے جو مالی سال 2026 میں 7.2 فیصد کی بلندی تک جاسکتی ہے، تاہم مالی سال 2027 میں اس کے 6.8 فیصد تک کم ہونے کی توقع ہے بشرطیکہ غذائی سپلائی بحال ہو جائے، عالمی اشیاء و توانائی کی قیمتیں کم ہوں اور ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق برقرار رہے۔