Business Recorder - Business & Finance

حبکو کے سی پیک سے منسلک تھر پاور منصوبے تکمیل کے مرحلے میں داخل
حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) نے اعلان کیا ہے کہ اس کے تھر میں قائم منسلک منصوبوں، تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) اور تھل نووا پاور تھر (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ٹی این)، کے قرض دہندگان نے باضابطہ طور پر دونوں 330x2 میگاواٹ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں کے لیے 31 اکتوبر 2025 کو پروجیکٹ کمپلیشن ڈیٹ (پی سی ڈی) قرار دے دیا ہے۔

حبکو نے یہ پیش رفت پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے بتائی۔

نوٹس کے مطابق تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) اور تھل نووا پاور تھر (ٹی این) دونوں تھر بلاک-II میں قائم مائن ماؤتھ کوئلے سے چلنے والے منصوبے ہیں، جنہوں نے بالترتیب یکم اکتوبر 2022 اور 17 فروری 2023 کو کمرشل آپریشنز ڈیٹ (سی او ڈی) کامیابی سے حاصل کی۔

تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) 330 میگاواٹ صلاحیت کا پاور پلانٹ ہے، جس میں حبکو کا 60 فیصد حصہ ہے، جبکہ تھل نووا پاور تھر (ٹی این) بھی اتنی ہی گنجائش کا منصوبہ ہے، جس میں حبکو اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل) کے ذریعے 38.3 فیصد حصص رکھتا ہے۔

حبکو کے مطابق دونوں منصوبوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترجیحی منصوبوں کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ٹی ای ایل اور ٹی این کے لیے پی سی ڈی کا اعلان ایک اہم سنگ میل ہے، کیونکہ اس سے دونوں کمپنیوں کو منافع کی تقسیم کے قابل منافع دستیاب ہونے اور ضروری منظوریوں کی تکمیل کے بعد اپنے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ کی ادائیگی کی اجازت مل جائے گی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پی سی ڈی کا حصول حبکو کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے حصص یافتگان کے مفادات کا تحفظ کرے اور انہیں بہترین ممکنہ منافع فراہم کرے۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں حبکو نے ٹی ای ایل اور ٹی این منصوبوں کی معاونت کے لیے 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک کی مالیاتی ضمانتوں کی منظوری دی تھی۔

کمپنی کے شیئر ہولڈرز نے قراردادیں منظور کیں جن کے تحت اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ کی صورت میں مالیاتی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی جن میں ٹی ای ایل کے لیے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک اور ٹی این کے لیے 2 کروڑ ڈالر تک کی گارنٹی شامل ہے تاکہ فنڈنگ میں کسی ممکنہ کمی کی صورت میں اسے ایکویٹی یا سب آرڈینیٹڈ ڈیٹ کے ذریعے پورا کیا جا سکے۔