Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید مضبوط
انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو  بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے  280.90 روپے پر  بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے روپیہ 11 پیسے کی بہتری سے 280.91 روپے پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر پیر کو تقریباً 3 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا کیونکہ سرمایہ کار رواں ہفتے جاری ہونے والے اقتصادی اعدادوشمار کے منتظر ہیں تاکہ امریکی معیشت کی صورتحال کا اندازہ لگا سکیں اور یہ تعین کر سکیں کہ آیا فیڈرل ریزرو کا سخت مالیاتی مؤقف تبدیل ہونے کے امکانات ہیں یا نہیں۔

جاپانی کرنسی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں ساڑھے 8 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب کمزور رہی جس کی بنیادی وجہ امریکا اور جاپان کے درمیان شرح سود میں نمایاں فرق ہے۔

پیر کو جاپان میں تعطیل کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں کاروباری حجم کم رہا جس کے نتیجے میں کرنسیاں محدود دائرے میں ٹریڈ ہوتی رہیں تاہم زیادہ تر کرنسیاں مضبوط ڈالر کے مقابلے میں حالیہ کم ترین سطح کے قریب ہی رہیں۔

گزشتہ ہفتے فیڈرل ریزرو نے توقعات کے مطابق شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کی تاہم چیئرمین جیروم پاول نے عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر یہ سال کی آخری کمی ہو سکتی ہے کیونکہ مرکزی بینک معیشت کی مزید مضبوط تصویر کے بغیر اضافی اقدامات سے گریز کرے گا۔

جمعہ کو فیڈرل ریزرو کے متعدد بینک صدور نے بھی مالیاتی پالیسی میں نرمی کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس کے بعد سے تاجروں نے دسمبر میں شرحِ سود میں مزید کمی کی توقعات کم کر دی ہیں اور اب تقریباً 68 فیصد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس وقت کوئی نیا اقدام کیا جاسکتا ہے۔

کرنسیوں کے ایک مجموعی انڈیکس کے مقابلے میں امریکی ڈالر معمولی اضافے کے ساتھ 99.82 پر پہنچ گیا جو اگست کے بعد اپنی مضبوط ترین سطح کے قریب ہے۔

تیل کی قیمتیں، جو زرِمبادلہ کی برابری کی ایک اہم علامت سمجھی جاتی ہیں، پیر کے روز اس وقت بڑھ گئیں جب اوپیک پلس نے آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں پیداوار میں اضافہ موخر کرنے کا فیصلہ کیا، جس سے رسد میں اضافے کے خدشات کسی حد تک کم ہوئے، تاہم ایشیا میں کارخانوں کی کمزور کارکردگی کے باعث اضافہ محدود رہا۔

برینٹ کروڈ کے سودے 28 سینٹ یا 0.43 فیصد بڑھ کر فی بیرل 65.05 ڈالر پر پہنچ گئے ( عالمی وقت کے مطابق 7 بج کر 22 منٹ تک)۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت 25 سینٹ یا 0.41 فیصد اضافے کے ساتھ فی بیرل 61.23 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادی (اوپیک پلس) نے اتوار کے روز فیصلہ کیا کہ دسمبر میں یومیہ پیداوار میں 1 لاکھ 37 ہزار بیرل اضافہ کیا جائے گا، جو اکتوبر اور نومبر کے لیے مقررہ سطح کے برابر ہے۔