Business Recorder - World

تباہ شدہ جوہری تنصیبات دوبارہ تعمیرکریں گے ، ایران کا اعلان
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں سے تباہ ہونے والی اپنی جوہری تنصیبات کو پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرے گا، جبکہ عمان نے تہران اور واشنگٹن پر تعطل شدہ مذاکرات بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملکی جوہری ادارے کے دورے کے دوران کہا کہ عمارتوں کو تباہ کرنے سے ایران پیچھے نہیں ہٹے گا،

کیونکہ اس کے سائنسدان اب بھی مطلوبہ مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ مقامات کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا جائے گا۔

جون میں اسرائیل نے ایران کے خلاف غیر معمولی فضائی حملے کیے، جو 12 روز تک جاری رہے۔ ان حملوں میں ایران کی جوہری اور عسکری تنصیبات سمیت رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا اور متعدد سائنسدان ہلاک ہوئے۔ ایران نے جواب میں اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں سے ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا، تاہم نقصان کی اصل حد تاحال واضح نہیں۔

ادھر عمان کے وزیرِ خارجہ بدر البوسعدی نے بحرین میں ہونے والے اجلاس کے دوران کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہییں۔