Business Recorder - Sports

بابر اعظم کا شاندار کم بیک ، کوہلی کا 39 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا
پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

تقریباً گیارہ ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی پر ابتدا میں بابر فارم حاصل کرنے میں مشکلات کا شکار رہے۔ پہلے میچ میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور دوسرے میچ میں صرف 11 رنز بنا سکے۔

مگر لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں انہوں نے  تنقید کرنے والوں کو خاموش کر دیا اور صرف 36 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

یہ اننگز بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 40ویں نصف سنچری تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کا 39 نصف سنچریوں کا سابق ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سے قبل بابر نے بھارتی بلے باز کے ریکارڈ کا ہم پلہ ہونے کے بعد اتوار کو نیا اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ ریکارڈ ساز کارکردگی بابر اعظم کے کیریئر کے ایک مشکل دور کے بعد سامنے آئی۔ ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد انہیں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا

جس پر ان کی فارم اور مستقبل کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے تھے۔

تاہم دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے اس  بلے باز نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے اپنی پُراعتماد اور دلکش بیٹنگ سے نہ صرف ٹیم میں اپنی جگہ واپس حاصل کی بلکہ ایک بار پھر دنیا کے صفِ اول کے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں اپنا مقام ثابت کر دیا۔