Business Recorder - Pakistan

سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے روزگار، تجارت اور رابطوں کے نئے مواقع پیدا کیے، صدر زرداری
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو ترقی، انصاف اور مساوات کا ماڈل بنانے کے لیے اجتماعی عزم کی تجدید ضروری ہے۔ انہوں نے ہفتہ کو گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے ساتھ قدم بہ قدم چلتے ہوئے سرحدوں کی حفاظت کی، ترقی میں حصہ لیا اور پاکستان کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹیوں تک لہرایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ یہ خطہ پاکستان کا تاج ہی نہیں بلکہ ہمارا شمالی دروازہ اور چین کے ساتھ دوستی کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے اس دوستی کی زندہ یادگار ہے جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے روزگار، تجارت اور روابط کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ سی پیک کے ثمرات ہر وادی اور گاؤں تک پہنچیں تاکہ مشترکہ خوشحالی ممکن ہو سکے۔

صدر  آصف زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آزادی انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی نامکمل جدوجہد کی یاد دلاتی ہے جو آج بھی بھارتی قبضے اور ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑا رہے گا جب تک وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔

انہوں نے گلگت بلتستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 1947 کی تحریک آزادی کے دوران 1700 افراد نے جانوں کے نذرانے پیش کیے جبکہ 30 ہزار زخمی ہوئے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے ہمیشہ خطے کی ترقی کو ترجیح دی۔ ذوالفقار علی بھٹو نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور تمام ریاستوں کو ایک انتظامی یونٹ میں ضم کیا جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے گورننس کا ڈھانچہ متعارف کرایا۔ پی پی پی حکومت نے قانون ساز اسمبلی اور گورنر و وزیراعلیٰ کے عہدے بھی قائم کیے۔

انہوں نے تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل اور سیاحت کے بے پناہ مواقع سے مالا مال ہے اور خطے کی ترقی کے لیے مقامی ایئرلائنز قائم کی جا سکتی ہیں۔

تقریب میں گورنر، وزیراعلیٰ، اراکین اسمبلی، عسکری و سول حکام سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، جبکہ صدر نے پریڈ اور ثقافتی فلوٹس کا معائنہ بھی کیا۔