Business Recorder - Sports

پاکستانی بولرز نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 139 رنز تک محدود کر دیا
پاکستانی بولرز نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 139 رنز تک محدود کر دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ فہیم اشرف اور ڈیبیو کرنے والے عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ریزا ہینڈرکس (34) اور ڈیوالڈ بریوس (21) نے اننگز کو کچھ سنبھالا دیا، تاہم شاہین شاہ آفریدی نے ابتدائی اوور میں ہی کوئنٹن ڈی کاک اور لوانڈرے پریٹوریئس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین بھیج دیا۔

ڈونوان فریرا نے 14 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مگر انہیں فہیم اشرف نے روک دیا۔ اس دوران کاربن بوش 23 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پروٹیز کے خلاف فیصلہ کن میچ میں پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تھا۔

تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر تھی۔ ایک روز قبل لاہور ہی میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اُس میچ میں جنوبی افریقہ 19.2 اوورز میں 110 رنز پر آؤٹ ہوا تھا اور پاکستان نے ہدف 13.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

اس سے قبل منگل کو راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پروٹیز نے 55 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید تفصیلات کچھ دیر بعد میں۔۔