Business Recorder - Technology

وزارت آئی ٹی کے تحت نوجوان تاجروں کے لیے اسٹارٹ اپس فنڈ اور کلاؤڈ پروگرام شروع
وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن (ایم او آئی ٹی ٹی) نے  اپنے فلیگ شپ ادارے اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کے ذریعے دو اہم اقدامات کا آغاز کردیا ہے، ان اقدامات میں اسٹارٹ اپس کے لیے وزیراعظم کا کلاؤڈ انبلمنٹ پروگرام اور پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ (پی ایس ایف) شامل ہیں، جو نوجوان تاجروں  کو جدت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ تقریب وفاقی حکومت کی قومی جدت کے نظام کو مضبوط بنانے اور علم پر مبنی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں میں اہم سنگ میل ثابت ہوتی ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ ، اگنائٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رفیق احمد بوریرو کے علاوہ مختلف نجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے بانی، شریک بانی، سی ای اوز، صدر، پارٹنرز، وائس پریذیڈنٹس، ڈائریکٹرز اور جنرل مینیجرز، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی کے اہلکار اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

شزہ فاطمہ نے تقریب  سے کرتے ہوئے  وزیرِاعظم کے ڈیجیٹل نیشن وژن کے لیے حکومت کے مضبوط عزم کو اجاگر کیا اور بتایا کہ یہ اقدامات جدت میں تیز ی لائیں گے،تجارت کو بااختیار  بنانے کے ساتھ  پاکستان کو عالمی ٹیکنالوجی منظرنامے میں اہم مقام دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کا کلاؤڈ انیبلمنٹ پروگرام، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ اور برج اسٹارٹ پاکستان ہمارے وژن کی عکاسی کرتے ہیں ، تاکہ اسٹارٹ اپس کو بااختیار ، عالمی سرمایہ کاری کو متوجہ کرتے ہوئے پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مسابقتی طاقت کے طور پر پیش کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کے لیے جدت اور تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنے والا ماحول فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایف  نوجوان تاجروں  کو مزید سہولت دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے ، تاکہ وہ اپنی تخلیقی سوچ کو عالمی چیلنجز کے لیے قابل عمل حل میں تبدیل کر سکیں۔

وزیرِاعظم نے ملکی آئی ٹی صنعت میں ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور قومی قیادت اس کی مسلسل توسیع اور ترقی کی حمایت کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رفیق احمد بوریرو نے کہا کہ  اگنیٹ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر انتظام  ان انقلابی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیگا۔ کلاؤڈ انبلمنٹ پروگرام، پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ (پی ایس ایف) اور برج اسٹار ملکر ہمارے اسٹارٹ اپس کو کامیابی کے لیے تین اہم ستون فراہم کرتے ہیں جن میں بنیادی ڈھانچہ، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا شامل ہے ، تاکہ ایک مضبوط ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیرِاعظم کا اسٹارٹ اپس کے لیے کلاؤڈ انیبلمنٹ پروگرام اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار کے کلاؤڈ انفرااسٹرکچر تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں معروف عالمی فراہم کنندگان جیسے اے ڈبلیو ایس، گوگل کلاؤڈ، مائیکروسافٹ ایژور اور ہواوے کلاؤڈ شامل ہیں۔

یہ پروگرام اہل اسٹارٹ اپس کو ری ایمبرسمنٹ پر مبنی کلاؤڈ کریڈٹس فراہم کرتا ہے ، تاکہ وہ مؤثر طریقے سے بڑھ سکیں، تیزی سے جدت  اختیار کر سکیں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز جیسے اے آئی، فِن ٹیک، ہیلتھ ٹیک اور ای کامرس اپنائیں۔

پی ایس ایف ابتدائی مرحلے میں سرمایہ کاری کے خلاء کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کی 30 فیصد تک ایکویٹی فری گرانٹ فراہم کرتا ہے، تاکہ نجی سرمایہ کاری کا خطرہ کم ہو اور پاکستان کے اسٹارٹ اپ نظام میں وینچر کیپیٹل کی آمد کو فروغ ملے۔

برج اسٹارٹ پاکستان اسٹارٹ اپس کو عالمی ایکسیلیریٹرز اور سرمایہ کاروں سے جوڑتا ہے، تاکہ وہ بین الاقوامی پروگراموں میں حصہ لیں اور عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کے لیے موقع حاصل کریں۔

تقریب کے دوران برج اسٹارٹ پاکستان کے تحت فارغ التحصیل اسٹارٹ اپس کو ان کی بین الاقوامی ایکسیلیریشن اور انکیوبیشن پروگرامز میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں چیکس اور سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔

ان اسٹارٹ اپس میں موٹوویسٹ، پے مو، چا جاؤ ٹیک، ان لائٹس سولیوشنز، سہل، تھنگسٹی، کشمیٹا، ایڈورسٹی، کریئیٹو تھری ڈی اور وائزر مشینز شامل تھے، جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی عالمی سطح پر کی اور اہم سرمایہ کار کنیکشن قائم کیے۔

ان اقدامات کا آغاز وزارت کی جانب سے پاکستان کے اسٹارٹ اپ نظام کو پالیسی، فنڈنگ اور انفرااسٹرکچر کے ذریعے مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیرِاعظم کا کلاؤڈ انیبلمنٹ پروگرام پی ایس ایف اور برج اسٹارٹ پاکستان ملکر ایک متحد قومی فریم ورک تشکیل دیتے ہیں ،تاکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلا جا سکے اور ڈیجیٹل قوم کی تعمیر ممکن ہوسکے۔