Business Recorder - World

امریکی وزیرِ دفاع کی چین اور بھارت کے وزرائے دفاع سے آسیان دفاعی کانفرنس میں ملاقات
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے جمعہ کے روز چین اور بھارت کے ہم منصبوں سے ملاقات کی، جس کے ساتھ ہی ملائیشیا میں منعقدہ آسیان  دفاعی کانفرنس میں براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واشنگٹن اس موقع پر خطے میں سلامتی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ انہوں نے چینی وزیرِ دفاع ڈونگ جن سے گفتگو میں واضح کیا کہ امریکہ انڈو پیسیفک خطے میں اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا اور طاقت کا توازن برقرار رکھے گا۔ انہوں نے بحیرہ جنوبی چین اور تائیوان کے گرد چینی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

امریکی وزیرِ دفاع نے بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کے ساتھ دستخط کیے گئے دس سالہ دفاعی تعاون فریم ورک کو خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کی بنیاد قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے امریکی دفاعی سازوسامان کی خریداری کے منصوبے پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کے مطابق، ہیگستھ انڈونیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔ اجلاس میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور روس کے وفود بھی شریک ہیں۔

جمعرات کو ہیگستھ نے ملائیشیا کے وزیرِ دفاع خالد نوردین سے ملاقات میں بحیرہ جنوبی چین میں سمندری سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ خالد نوردین نے کہا کہ چین کے گری زون حربے، جیسے غیر قانونی ہائیڈروگرافک تحقیق، خودمختاری کے لیے خطرہ اور اشتعال انگیزی ہیں۔

امریکہ خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے مقابلے کے لیے اپنی موجودگی کو مستحکم کر رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسیان رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ امریکہ آپ کے ساتھ 100 فیصد کھڑا ہے اور آئندہ نسلوں تک مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا۔

اسی دوران، ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے چین کے بڑھتے ایٹمی ذخائر کے جواب میں امریکی جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ جاپان کو دفاعی اخراجات دو فیصد جی ڈی پی تک بڑھانے پر زور دیا۔