Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر  ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے  کی بہتری سے 280.91 روپے پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 280.92 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر نے جمعہ کی صبح ایشیائی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھا، تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد تاجر اس ہفتے مرکزی بینکوں کے فیصلوں، ٹیکنالوجی سیکٹر کے مالی نتائج اور امریکا و چین کے درمیان عارضی ٹیرف جنگ بندی سے ملنے والے ملے جلے اشاروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکی ڈالر انڈیکس جمعرات کو وال اسٹریٹ میں مندی کے باعث عالمی منڈیوں میں بے چینی کے بعد 99.478 پر مستحکم رہا۔

امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 153.935 ین پر آ گیا، جو تقریباً نو ماہ کی بلند سطح سے معمولی نیچے ہے۔ یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب جمعہ کو جاری اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ اکتوبر میں ٹوکیو میں بنیادی صارف قیمتوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جو توقعات سے زیادہ تھا۔

یہ اشارہ کرتا ہے کہ جاپان کے دارالحکومت میں مہنگائی اب بھی ہدف سے زیادہ ہے، جس سے بینک آف جاپان کے لیے شرحِ سود کے حوالے سے راستہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

تاجروں نے اپنے اندازوں میں کمی کی ہے کہ فیڈرل ریزرو اپنی آئندہ  مالیاتی پالیسی میٹنگ جو 10 دسمبر کو ہوگی، میں شرحِ سود میں دوبارہ کمی کرے گا۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، اب 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کے امکانات 74.7 فیصد رہ گئے ہیں جو ایک ہفتہ قبل 91.1 فیصد تھے۔

امریکی 10 سالہ ٹریژری بانڈ کی ییلڈ تقریباً تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 4.0989 فیصد پر رہی جو گزشتہ اختتامی شرح 4.093 فیصد کے مقابلے میں 0.59 بیسس پوائنٹ زیادہ ہے۔