Business Recorder - Markets - Energy

مضبوط ڈالر اور وافر سپلائی سے دباؤ برقرار،خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز معمولی کمی دیکھی گئی، جب کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی بڑھتی ہوئی سپلائی کے باعث نرخوں پر دباؤ برقرار رہا۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل تیسرے مہینے کمی کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 33 سینٹ یا 0.51 فیصد کمی کے بعد 64.67 ڈالر فی بیرل پر آگئی، جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 35 سینٹ یا 0.58 فیصد کمی کے ساتھ 60.22 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

تجزیاتی ادارے اے این زیڈ کے ماہرین کے مطابق، ڈالر کی مضبوطی نے اشیائے صرف کی عالمی منڈیوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو کمزور کیا۔ ڈالر میں یہ اضافہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے اس بیان کے بعد دیکھنے میں آیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ دسمبر میں شرحِ سود میں کمی کی کوئی ضمانت نہیں۔

اکتوبر کے دوران برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی دونوں میں تقریباً 3 فیصد کمی متوقع ہے، کیونکہ عالمی سطح پر سپلائی میں اضافے کی رفتار طلب میں اضافے سے زیادہ ہے۔ اوپیک اور غیر اوپیک ممالک پیداوار بڑھا کر مارکیٹ میں اپنا حصہ مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اوپیک پلس  دسمبر میں معمولی پیداوار میں اضافے پر غور کر رہا ہے۔ تنظیم کے آٹھ رکن ممالک اب تک مجموعی طور پر 2.7 ملین بیرل یومیہ یعنی عالمی سپلائی کا تقریباً 2.5 فیصد اضافہ کر چکے ہیں۔

دوسری جانب، سعودی عرب کی خام تیل کی برآمدات اگست میں 6.4 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں، جو چھ ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں گزشتہ ہفتے پیداوار 13.6 ملین بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر رہی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نے امریکی توانائی کی خریداری کا عمل شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، جس میں الاسکا سے تیل و گیس کی بڑی مقدار خریدنے کا امکان ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ الاسکا کی پیداوار مجموعی امریکی تیل کا صرف 3 فیصد ہے، لہٰذا اس معاہدے کا چینی طلب پر نمایاں اثر پڑنے کا امکان کم ہے۔