Business Recorder - Pakistan

مالیاتی خواندگی اور شمولیت: اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن میں اشتراک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور ٹیچ دی ورلڈ فاؤنڈیشن (ٹی ڈبلیو ایف) نے پاکستان میں مالی خواندگی کو بڑھانے اور  شمولیت پر مبنی  مالی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اس اشتراک میں مالی شمولیت کے دائرہ کار کو  خاص طور پر خصوصی افراد اور کم مالی خدمات والے افراد  تک وسعت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

دستخط کی تقریب ایس بی پی بی ایس سی کراچی میں  منیجنگ ڈائریکٹر ایس بی پی بی ایس سی معراج محمود اور   ارشد انیس، صدر ٹی ڈبلیو ایف کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

یہ شراکت داری  دونوں اداروں کے اس  مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے  کہ وہمعاشرے کے مالی خدمات سے محروم لوگوں  کی  مالی شمولیت  بڑھانے کے لیے سازگار ماحول تخلیق کریں گے۔

تقریب میں  ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک  جناب سلیم اللہ  بھی موجود تھے  اور انہوں نے  اس شراکت داری   کی اہمیت اور مستقبل میں اسٹیٹ بینک اور ٹی ڈبلیو ایف کے مابین ممکنہ اشتراک کی افادیت کو اجاگر کیا، بالخصوص،  ڈجیٹل مالی خواندگی کو فروغ دینے اور  تعلیم سے محروم بچوں تک رسائی کے حوالے سے۔

انہوں نے ہدفی اقدامات اور حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داریوں کے ذریعے  معاشرے کے تمام طبقات  کو مالی خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے اسٹیٹ بینک کے نصب العین کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر  معراج محمود نے اپنے خطاب میں  نوجوانوں کی مالی نظام میں شمولیت کو بڑھانے کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کو دہرایا۔

انہوں نے بتایا کہ مالی سال 28ء کے اختتام تک اسٹیٹ بینک کا ہدف ہے کہ ایک کروڑ افراد کو  مالی خواندگی سے روشناس کرایا جائےاس مقصد کے لیے ایس بی پی بی ایس سی نے مالی سال 26ء کے دوران 12 لاکھ  افراد  تک پہنچنے کا ہدف رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 34لاکھ  افراد تک رسائی حاصل کی جا چکی ہےٹی ڈبلیو ایف کے ساتھ اشتراک  اسٹیٹ بینک  کے اس نصب العین کا  عکاس ہے کہ خصوصی طبقات  کے لیے مالی خواندگی اور مالی خدمات تک رسائی کو بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ ملک بھر میں مالی خواندگی اور مالی  شمولیت کو فروغ دینے کے لیے ساختی رکاوٹوں کو دور کرنے  اور جدت پر مبنی اقدامات ضروری ہیں۔